صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ریاستوں اور مرکز کے زیر زانتظام علاقوں میں کووڈ – 19 کی ویکسین کی دستیابی کی تازہ ترین صورتحال


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 68 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دستیاب کرائی گئی ہیں

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 5.208 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی غیر استعمال شدہ خوراک اب بھی موجود ہیں اور1.44 کروڑ خوراکیں تیاری کے مرحلے میں ہیں

Posted On: 06 SEP 2021 9:32AM by PIB Delhi

مرکزی حکومت ملک بھر میں جاری  کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اسکوپ کو وسعت دینے کے تئیں عہد بستہ  ہے۔ سبھی کو کووڈ – 19 سے بچاؤ کا ٹیکہ لگانے کا نیا  مرحلہ 21 جون 2021 کو شروع کیا گیا تھا ۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی اضافی  دستیابی کے ذریعہ ٹیکہ کاری کی اس مہم کو بڑھایا گیا ہے تاکہ ان کے ذریعہ بہتر منصوبہ بندی کی جا سکے اور ویکسین کی سپلائی چین کو بہتر بنایا جا سکے ۔

بھارتی حکومت ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کو ویکسین کی مفت دستیابی کے ذریعہ ان کی مدد کر رہی ہے ۔ سبھی کو کووڈ – 19 سے بچاؤ کی ٹیکہ کاری کے نئے مرحلے میں بھارتی حکومت 75 فیصد ویکسین کی خریداری  ملک میں ویکسین تیار کرنے والوں سےکرے گی اور  انہیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  مفت فراہم کرے گی ۔

.

ویکسین خوراک

6 ستمبر 2021 تک

سپلائی کی گئی

 

68,04,93,215

تیاری کے مرحلے میں

 

1,44,80,110

 

باقی دستیاب خوراک

 

5,08,76,490

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بھارتی  حکومت ( با لکل مفت چینل ) اور ریاستی سرکار سے براہ راست خریداری کے زمرے  کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 68 کروڑ (680493215) ویکسین کی خوراک دستیاب کرائی جا چکی ہیں ۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس  اب بھی 1.44 کروڑ (14480110) ویکسین کی غیر استعمال شدہ خوراکیں موجود ہیں جنہیں ابھی ستعمال کیا جانا ہے۔

************

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.8674



(Release ID: 1752483) Visitor Counter : 184