وزارت آیوش

طلبا میں آیوش طریقۂ علاج کے فرائض کو مقبول کرنے کے لیے لیکچروں کا سلسلہ


لیکچروں کے ذریعے اسکولوں اور کالجوں کے 75000 سے زیادہ طلبا رابطے میں آئیں گے

Posted On: 04 SEP 2021 9:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،04 ستمبر ،2021   /  آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے نوجوانوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ ایک صحت مند طرز زندگی اپنائیں اور ایک متوازن اور صحت بخش غذا لیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی اہمیت ہے کہ نوجوان ذہن آیوش طریقۂ علاج کی جانب راغب ہوں تاکہ ان کی نشو ونما ایک زیادہ صحت مند اور مضبوط طریقے سے ہو۔

جناب سونووال اسکول اور کالج کے طلبا کے لیے ‘‘ہمارا آیوش ، ہمارا سواستھ’’ کے موضوع پر ایک ویبینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس ویبینار کا اہتمام آیوش کی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت سال بھر چلنے والے پروگراموں کے حصے کے طور پر کیا تھا۔ یہ اپنے سلسلے کا چھٹا ویبینار تھا۔ آزادی کا امرت مہوتسو حکومت ہند اگست ، 2022 میں بھارت کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقعے پر منائے گی۔ ’’

آیوش کے مرکزی وزیر نے کہا کہ جب ہم صحت مند اور متوازن ہوتے ہیں تو ہم  سماج کے حصے کے طور پر اپنے خوابوں کو پورا کرنے اور ذمہ داریوں کو نبھانے کے اہل ہوتے ہیں۔ آیوش طریقۂ علاج میں صحت کو برقرار رکھنے کے لیے غذا کے اصول پر خاص طور پر توجہ دی گئی ہے۔

طلبا سے ایک غیر صحت بخش غذا سے گریز کرنے کے لیے کہتے ہوئے جناب سونووال نے یہ بھی کہا کہ ہم میں سے ہر ایک صحت پر فاسٹ فوڈ کے اثرات سے واقف ہیں۔ آیوش طریقۂ علاج نے ایک متوازن غذا لینے کی وکالت کی گئی ہے جو فائدے مند ہے۔ اور کسی فرد  کی  صحت برقرار رکھتی ہے۔

اسکولوں  اور یونیورسٹیوں کے 75000 سے زیادہ طلبا سنیچر کے اس ویبینار میں شریک ہوئے ۔ اگلے ایک سال میں آیوش کی وزارت کا مقصد 75000 تعلیمی اداروں کے طلبا کو رابطے میں لانا ہے۔ اس کے لیے آئی ای سی مواد کو تقسیم کیا جائے گا اور بہت سے لیکچروں کا اہتمام کیا جائے گا۔

آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منج پرا مہیندر بھائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ تیز رفتار سماجی معمولات کی وجہ سے نوجوان فطرت سے الگ ہو گئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ آیوش طریقۂ علاج نے سادہ سے بہت سے طریقوں کی وکالت کی ہے جن سے ہمیں صحیح معنوں میں اپنے آپ سے مربوط ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔  ڈاکٹر منج پرا نے یہ بھی کہا کہ تعلیم ذہنوں کو صحت بخشنے میں ایک اہم رول ادا کرتی ہے۔ ہمارا روایتی طریقۂ علاج پوری دنیا میں قبول کیا جاتا ہے اور ہمارا حفظان صحت کا روایتی نظام پوری طرح سرگرم ہے۔

طلبا کو اس موقعے پر ایک پرزینٹیشن بھی دیا گیا جس میں آیوش کی  شاخوں کے بارے میں بتایا گیا اور اس کی تاریخ بیان کی گئی۔  آیوش طریقۂ علاج کے بارے میں مشہور شخصیتوں اور کھیل کود سے وابستہ افراد کے اقوال بھی ان طلبا کو دکھائے گئے جس کے بعد آیوش نظام کی تفصیلات کے بارے میں ایک پرزینٹیشن دیا گیا کہ یہ کمر دردجیسی دور جدید کی پریشانیوں سے مقابلہ کرنے میں نوجوانوں کو مدد دیتا ہے۔  پرزینٹیشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایک پیشے کے طور پر آیوش کس طرح فائدے مند ہے اور اس میں بہت سے مواقعے فراہم ہیں۔ آیوش طریقۂ علاج کووڈ کے دوران بھی کافی موثر ہے اس بات کی بھی وضاحت کی گئی۔

شریک طلبا سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی طریقۂ علاج کے قومی کونسل کے چیئرمین ودیہ جینت دیو پجاری نے کہا کہ نوجوانوں کی صحت کی دیکھ بھال آج کے حالات میں بہت اہم ہے۔ کیونکہ یہ قوم کی تعمیر میں ایک بڑا رول ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آیوش کے طریقے صحت کو برقرار رکھنے میں کافی موثر ہیں۔ البتہ انہوں نے تنبیہ کی کہ آیوروید جو آیوش کی ایک اہم شاخ ہے اسے پرانے نسخوں اور تحقیقی مقالوں کے ذریعے سمجھا جانا چاہیے نہ کہ واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات کے ذریعے۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کی  ڈائریکٹر ڈاکٹر تنوجا نیساری نے طلبا کو بتایا کہ آیوروید طرز زندگی کو اپنا کر زندگی میں بڑے پیمانے پر بہتری لائی جاسکتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی من کی بات کے اپنے ماہانہ خطاب میں آیوش طریقۂ علاج کی سفارش کی تھی۔ ڈاکٹر تنوجا نے کہا کہ آیوش کے طریقوں کو ایک صحت مند بھارت کے خواب کو پورا کرنے کے مقصد سے اپنے زندگی کا حصہ بنا لیں۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

U –8664



(Release ID: 1752440) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Urdu , Hindi , Punjabi