صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے ڈاکٹر آر ایم ایل ہسپتال کا دورہ کیا
Posted On:
03 SEP 2021 6:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی،3 ستمبر2021: صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج دہلی کےڈاکٹر رام منوہر لوہیا ہسپتال کا جائزہ لینے کے لئے، اسپتال کا دورہ کیا۔
اسی دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور وہاں موجود دیگر میڈیکل افسران نے معزز وزیر کا استقبال کیا۔ جائزہ کے دورے
کے دوران، اس نے سب سے پہلے کوویڈ ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا اور استفادہ کرنے والوں سے بات چیت کی۔
مرکزی وزیر نے پی جی آئی ایم ای آر کیمپس کی لائبریری اور ہسپتال کے کچن کا بھی معائنہ کیا اور کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو چیک کیا۔ وزیر مملکت (ایچ ایف ڈبلیو) نے ہسپتال کے شعبہ نیفرولوجی کے آئی سی یو کا دورہ کیا۔ ہڈی ڈیپارٹمنٹ کے وارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے ،انہوں نے وہاں داخل مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ دورے کے اختتام پر انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو مریضوں کے لیے بہترین سہولیات اور ہسپتال کی بہترین دیکھ بھال اور صفائی کی ہدایت کی۔
ڈیپارٹمنٹ آف نیفرولوجی ، آئی سی یو اور ہڈی ڈیپارٹمنٹ کا معائنہ
پی جی آئی ایم ای آر کیمپس میں لائبریری کا معائنہ کرتے ہوئے
ہسپتال میں واقع کچن کا معائنہ اور کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو چیک کرتے ہوئے
******
U.No.8669
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1752439)
Visitor Counter : 163