صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 خوراک کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین معلومات


ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 66.89 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئی  ہیں

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوںکے پاس4.37کروڑسے زیادہ غیر استعمال شدہ  خوراکیں ابھی بھی دستیاب ہیں،1.56کروڑ سے زیادہ ٹیکے  ارسال کئے جانے کے مراحل میں ہیں

Posted On: 05 SEP 2021 9:28AM by PIB Delhi

مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔ کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیر نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون کو کیا گیاتھا۔ ویکسین کی مزید دستیابی کے ذریعے ٹیکہ کاری مہم کی رفتارمیں اضافہ کردیا گیا ہے، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ویکسین کی پیشگی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور سپلائی چین کو آسان بنایا گیا ہے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارتی حکومت،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کوکووڈ-19 ویکسین مفت دستیاب کراکے ، ان کی مدد کررہی ہے۔ کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کے ہمہ گیر یعنی سب کو ویکسین کے نئے مرحلے میں، مرکزی حکومت ملک میں ویکسین مینو فیکچررز کے ذریعے تیار کی جارہی  ویکسین کی 75 فیصدخریداری اور سپلائی (فری آف کاسٹ) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کرا رہی ہے۔

 

ویکسین کی خوراک

(05 ستمبر2021 تک)

سپلائی کی گئیں خوراک

66,89,80,635

ارسال کئے  جانے کے مرحلے میں

1,56,96,450

استعمال شدہ خوراک

4,37,83,160

بھارت سرکار (فری آف کاسٹ چینل) اور ریاستی سرکار سے براہ رست خریداری زمرے کے تحت ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 66.89 کروڑ  سے زیادہ(66,89,80,635)  ٹیکےفراہم کرائے جاچکے ہیں اور1.56 کروڑ سے زیادہ (1,56,96,450)  خوراکیں ارسال کئے جانے کے مراحل میں ہیں۔

 

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس4.37کروڑ سے زیادہ (4,37,83,160)  غیر استعمال شدہ ٹیکے ابھی بھی دستیاب ہیں، جنہیں استعال میں لایا جانا  باقی ہے۔

*****

 

ش ح۔ ن ر

U NO:8651



(Release ID: 1752277) Visitor Counter : 166