امور داخلہ کی وزارت

سی آئی ایس ایف آزادی کا امرت مہوتسو سائکل ریلی کا یرودا جیل، پُنے سے آغاز


پُنے سے دلّی 1703 کلومیٹر طویل 27 روزہ ریلی جدو جہد آزادی کے اہم مقامات کا احاطہ کریگی   

Posted On: 04 SEP 2021 12:54PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے حصے کے طور پر سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (CISF) ملک کے مختلف حصوں میں دس سائکل ریلیوں کا اہتمام کر رہا ہے ۔ تمام ریلیاں دو اکتوبر 2021 کو گاندھی جینتی کے موقع پر راج گھاٹ، نئی دہلی میں مہاتما گاندھی کی سمادھی پر اختتام پزیر ہونگی۔ ان ریلیوں کا انعقاد ملک کے نوجوانوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ انہیں ہمارے عظیم مجاہدین آزادی کی شجاعت کی داستانوں اور ہندستان کی جدو جہد آزادی کے گمنام سورمائوں کی قربانیوں سے روشناس کرایا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_20210904_125246QF6J.jpg

ان دس ریلیوں میں سے طویل ترین ریلی کو آج چار ستمبر 2021 کو یرودا جیل پُنے سے روانہ کیا گیا۔ یرودا جیل  وہ تاریخی  مقام ہے جہاں تاریخی پونا ایکٹ پر دستخط ہوئے تھے جب گاندھی جی نے کمیونل ایوارڈ کے خلاف برت رکھا تھا۔ 1932 اور 1942 بھی شامل ہے۔ بھارت چھوڈو تحریک کے دوران مقرر مجاہدین آزادی کے ساتھ گاندھی جی کو قید کیا گیا تھا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_20210904_125208RHXV.jpg

یرودا جیل سے ریلی کو آج پُنے کے رکن پارلمنٹ جناب گریش باپٹ، ہاکی کھلاڑی  جناب دھن راج پلے، مجاہد آزادی جناب وسنعت پرساد، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل، سی آئی ایس ایف جناب اتل کمار، آئی جی CISFجناب کے این ترپاٹھی ، CISFکے اعلیٰ افسران، پولس افسران اور دیگر اکابیرین اور سائکل سواری کے شائقین کی موجودگی میں جھنڑی دکھا کر روانہ کیا گیا ۔

تمام اہم شخصیات اور پُنے کے سائکلنگ کے شائقین نے سائکل سواروں کو نیک تمنا ئیں پیش کیں اور سائکل ریلی کو شاندار طریقے سے الوداع کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_20210904_125135BQ1L.jpg

سائکل ریلی کا راستہ اس طرح پلان کیا گیا ہے کہ اس میں جدو جہد آزادی سے جڑے اہم مقامات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ سائکل ریلی پر یرودا جیل، پُنے سے روانہ ہو کر راج گھاٹ نئی دلی میں اختتام پزیر ہوگی اور یہ تقریبًا 1703 کلومیٹر کا راستہ 27 دن میں مکمل کرےگی۔ سائکلنگ ٹیم میں سائکل سوار اور دو گاڑیوں میں سولہ انتظامی مدد کے اسٹاف والے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_20210904_125048JYMN.jpg

راستے میں ریلی آغا خان پیلس گئی جہاں جدو جہد آزادی کے دوران مہاتما گاندھی کو نظر بند کیا گیا تھا۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں گاندھی جی 8 اگست 1942 بھارت چھوڈو تحریک کی پکار دینے کے بعد 21 مہینے رہے۔ اس مدت کے دوران ان کی اہلیہ کستوربا اور انکے سکریٹری نرائن دلہائی کا انتقال  ہو گیا۔ ان دونوں کی سمادھی پُنے کے اس شاندار پیلس میں واقع ہے جیسے مشہور و معروف ماہر تعمیرات چارلس کورا نے بنایا تھا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_20210904_125005XFM1.jpg

ریلی کل مجاہد آزادی راج گورو کے مقام پیدائش راج گورو نگر بھی جائیگی۔ یہ ریلی مہاراشٹر میں سنت وادی، سنگِ مر مر ، انڈین سیکیورٹی پریس، ناسک، چندر واڈ، اروی ٹاؤن اور شیر پورپھٹا سے گزرے گی۔

پندرہیوں  دن سائکل ریلی بھوپال پہنچے گی۔ سب انسپکٹر دھیرج کمار کی قیادت میں سائکل سواروں کی ٹیم 24 ویں دن مدھیہ پردیش میں دھولپور سے اتر پردیش میں آگرہ پہنچے گی ۔

ریلی جن اہم تاریخی مقامات کا احاطہ کریگی ان میں راج گورو نگر (مجاہد آزادی راج گورو کا مقام پیدائش)،  مدھیہ پردیش میں بھاورا (چند شیکھر آزاد کا مقام پیدائش) اور مدھیہ پردیش میں ہی شو پوری (تاتیا ٹوپے کے انتقال کا مقام ) شامل ہیں۔

اس پروگرام کا انعقاد کووڈ سے متعلق احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرتے ہوئے کیا گیا ہے ۔

 

<><><><><>

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8688



(Release ID: 1752210) Visitor Counter : 152