وزارت آیوش
آزادی کا امرت مہوتسو تقریب: مرکزی وزیر سربانند سونووال نے ممبئی سے 'آیوش آپ کی دہلیز پر ' مہم کا آغاز کیا دواؤں کے پودوں کی تقسیم ؛ یوگا بریک پروٹوکول کی اپیل
Posted On:
03 SEP 2021 8:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 03 ستمبر جناب سربانند نے ممبئی پورٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات میں شرکت کی۔
جناب سونووال نےمجاہدین آزادی اور ہندوستان کی تحریک آزادی کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا۔ آزادی کا امرت مہوتسو کی مناسبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ" اس کے ذریعہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو جدوجہد آزادی کے دوران دی گئی قربانیوں سے آگاہ کرنا ہو گا"۔

انہوں نے کچھ دن پہلے شروع ہونے والے 5 منٹ کے ’یوگا بریک پروٹوکول‘ کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے ہر ایک سے کام کی جگہ پر افراد کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے تناؤ کو کم کرنے ، تازہ دم ہونے اور کام پر دوبارہ توجہ دینے کے لیے یوگا بریک پروٹوکول پر عمل کرنے کی اپیل کی ۔
جناب سربانند سونووال نے شہریوں میں دواؤں کے پودے تقسیم کرکے ممبئی سے 'آیوش آپ کی دہلیز پر ' مہم کا آغاز کیا۔ یہ قومی مہم کا حصہ تھا جس کا آغاز آج وزارت آیوش نے کیا۔

اس موقع پر نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی) اور سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورویدک سائنس (سی سی آر اے)، وزارت آیوش بھی پروگرام کا حصہ تھا۔ این ایم پی بی نے دواؤں کے پودے تقسیم کیے اور سی سی آر اے نے عوام میں آیورویدک دوائیں تقسیم کیں۔

ممبئی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ، راجیو جلوٹا ، ممبئی پورٹ ٹرسٹ کےڈپٹی چیئرمین ، انمیش شرد واگھ ، بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت میں ایڈیشنل سیکرٹری، سنجے بندوپادھیا ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، آر اے آر پی سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار کینسر ، سی سی آر اے ایس ، ڈاکٹرایم سوریہ ونشی نے بھی تقریب کے دوران خطاب کیا۔ نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر آر موروگیشورن اور وزارت آیوش کے افسران نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
پی آئی بی ، ممبئی سے براہ راست دیکھیں
۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
(03.09.2021)
U-8637
(Release ID: 1752020)
Visitor Counter : 206