سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر – این اے ایل کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کردہ ہنس نیو جنریشن (این جی) طیارے نے کامیابی سے اپنی پہلی پرواز کی

Posted On: 03 SEP 2021 7:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 03  ستمبر        سی ایس آئی آر کی ایک جزوی لیب سی ایس آئی آر-نیشنل ایرو اسپیس لیبارٹریز (این اے ایل) ، بنگلور کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کردہ ہنس نیو جنریشن (این جی) طیارے نے 3 ستمبر 2021 کو کامیابی کے ساتھ اپنی پہلی پرواز کی۔ اس طیارے نے 2.09 بجے ایچ اے ایل ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور 4000 فٹ کی بلندی پر پہنچ کر تقریبا 20 منٹ کے بعد کامیاب لینڈنگ سے قبل 80 نوٹیکل میل کی رفتار حاصل کی۔پہلی اڑان بھرنے والے ٹیسٹ پائلٹ  کیپٹن امیت دہیا نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ فلائٹ کے تمام پیرامیٹر نارمل پائے گئے اور یہ ٹیکسٹ بک فلائٹ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014P1W.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RRP9.jpg

ہنس – این جی کی  منفرد خصوصیات میں آرام دہ کیبن کے ساتھ گلاس کاک پٹ ، ڈیجیٹل طریقے سے  کنٹرول کی گئی نہایت موثر  انجن ، برقی طور پر چلنے والے فلیپ ،لانگ انڈیورینس ، لو ایکیوزیشن اور کم آپریٹنگ لاگت شامل ہیں۔ اس طیارے کے لیے سی ایس آئی آر – این اے ایل کومختلف فلائنگ کلب سے پہلے ہی  معاہدہ نامے موصول ہو چکے ہیں۔ سروس میں شامل کرنے  کے سے پہلے آئندہ چار ماہ کے اندر تصدیق کر دی جائے گی۔ شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹر جنرل (دی جی سی اے) ، سینٹر فار ملٹری ایئر وردینیس اینڈ سرٹی فیکشن (سی ای ایم آئی ایل اے سی) اور سی ایس آئی آر – این اے ایل کے اعلی حکام اور سائنسدانوں/ انجینئروں کے ذریعہ ٹیلی میٹری میں پرواز کی نگرانی کی گئی ۔

سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل اور  ڈی  سی ایس آئی آرکے ڈاکٹر سکریٹری ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے نے این اے ایل کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پرواز کا ایک  کامیاب سنگ میل ہے جو اے ایس ٹی ای کے اشتراک سے سی ایس آئی آر – این اے ایل کی ڈیزائن کی گئی ٹیم ، فلائٹ ٹسٹ کا عملہ اور ڈی جی سی اے کی کوششوں کا ثمرہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا  کہ سی ایس آئی آر – این اے یل نے پہلے ہی ایک نجی شراکت دار کی شناخت کر لی ہے اور اس سلسلے کی پیداوار جلد ہی شروع ہوجائے گی۔ انہوں ہنس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جناب ابانی رینکو اور ٹیم این اے ایل کی انتھک کوششوں کو سراہا جس کی وجہ سے یہ ممکن ہوا ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (03.09.2021)

U-8638

 


(Release ID: 1752018) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Hindi