وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مشن ساگر: آئی این ایس ایراوت کووڈ راحت سپلائی کے ساتھ تھائی لینڈ پہنچا

Posted On: 03 SEP 2021 6:17PM by PIB Delhi

جاری مشن ساگر کے ایک حصے کے طور پر، آئی این ایس ایراوت 03 ستمبر 2021 کو کووڈ راحت سامانوں کے ساتھ تھائی لینڈ کے ستاہپ پہنچا۔ جہاز حکومت تھائی لینڈ کی جانب سے جاری کووڈ 19 عالمی وبا کے خلاف جنگ میں پیش کردہ ضروریات کی بنیاد پر 300 آکسیجن کنسینٹر فراہم کر رہا ہے۔

آئی این ایس ایروات کو جنوب مشرقی ایشیا میں کووڈ عالمی وبا سے لڑ رہے دوست ممالک کے لیے کووڈ راحت سپلائی پہنچانے کے لیے حکومت ہند کے ذریعہ مشن ساگر (خطے میں سب کے لیے سلامتی اور نشو و نما) اقدام کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔ موجودہ تعیناتی میں، جہاز نے تھائی لینڈ پہنچنے سے پہلے انڈونیشیا، ویت نام کو کووڈ امدادی سامان پہنچایا ہے۔

ایک لینڈنگ شپ ٹینک (بڑا) طبقے کا جہاز، آئی این ایس ایراوت، مشرقی بحری کمانڈ کے تحت وشاکھاپٹنم میں مشرقی بیڑے کا ایک حصہ ہے۔ یہ جہاز مقامی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور فوجی گاڑیوں اور کارگو کو مخالف ساحلوں پر لانے لے جانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کے ثانوی کردار میں ایچ اے ڈی آر شامل ہے۔ اس جہاز نے اپریل 2021 سے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں ملک کی کوششوں میں فعال حصہ لیا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 8629


(Release ID: 1751920) Visitor Counter : 196


Read this release in: English , Hindi , Punjabi