ریلوے کی وزارت

ہندستانی ریلویز نے انڈین ریلویز کے 156 صحت مراکز میں ہاسپٹل منیجمنٹ  انورمیشن سسٹم (HMIS) کا آغاز کیا


جلد ہی بیلنس ہیلتھ مراکز میں HMISتیزی سے لاگو کیے جائیں گے

HMIS پر عمل در آمد پورے ریلوے صحت نظام کو تیز بلا رکاوٹ اور مفت صحت سہولیت مہیا کرنے کی جامع کوشش

ریلویز نے مجموعی 1176300 ملازمین میں سے 1124058 ملازمین HMIS میں رجسٹرڈ ہیں

HMIS سے ہندستانی ریلویز کے صحت نگہداشت نظام میں زبردست تبدیلی آئے گی

Posted On: 03 SEP 2021 5:18PM by PIB Delhi

اطلاعاتی ٹکنالوجی کے اس دور میں ڈجیٹل طریقے کی صحت نگہداشت وقت کا  تقاضہ ہے تاکہ بلا رکاوٹ خدمات مہیا کرائی جا سکیں۔ اسے پیش نظر رکھتے ہوئے ریلوے کی وزارت کے تحت ایک منی رتن پی ایس یو۔ ‘‘ریل ٹیل’’ اور الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کے تحت ‘‘ سی۔ڈی اے سی۔ اے یونٹ نے مل کر 129ریلوے اسپتالوں اور 586 ہیلتھ یونٹوں میں ملک ہاسپٹل منجمنٹ انفورمیشن سسٹم (HMIS) لاگو کرنے کا کام شروع کیا ہے جس کا مقصد پورے ریلوے صحت نظام کو ایک واحد نظام کے تحت لاکر تیز، بلا رکاوٹ اور مفت طبی نگہ داشت فراہم کرنا ہے۔

ریلوے کے کُل 1176300 ملازمین میں سے رجسٹرڈ ملازمین متفدین  کی تعداد 1124058 سے مجموعی طور پر 1033143 ایچ ایم آئی ایس ایمپلوئی کارڈ تیار کئے گئے ہیں۔ ریلویز کے کُل 1652082پینشنرز میں سے رجسٹرڈ پینشن مستفدین کا تعداد 483592 ہے۔ کُل 375440 HMIS پینشنرز مستفیدین کارڈ بنائے جا چکے ہیں۔ ملازمین میں اوسط تین سے چار منحصر افراد ہیں اور پینشنرزمیں دو سے تین اہل خاندان منحصر ہیں۔

HMISہندستان ریلویز کے 156 صحت مراکز میں لاگو کیا جا چکا ہے۔ بیلنس ہیلتھ سہولیات میں یہ 2021 میں تیزی سے لایا جائے گا۔

HMIS پورے طبی دیکھ ریکھ نظام کے ساتھ ساتھ ہاسپٹل انتظامیہ کا احاطہ کیا گیا ہے اور ریلوے اسپتالوں سے متعلق تقریبًا 20 موڈیول لاگو کیے گئے ہیں۔

طبی مستفدین کو باالختیار بنانے کے لیے ایک موبائل ایپ بھی تیار کیا گیا ہے جس کے زریعے مریض کسی بھی مقام سے اپنے الیکٹرونک میڈیکل ریکارڈ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ایپ کے زریعے ٹیلی صلاح، لیب رپورٹ تک رسائی، مریض کو دی جا چکی دوائوں وغیرہ کی جانکاری دستیاب ہوگی۔ ایپ پر خود کو رجسٹرڈ کرانے کی سہولت بھی موجود ہے۔

یہ نظام صحت اور خاندان بہبود کی وزارت کے نیشنل ڈجیٹل ہیلتھ مشن پروگرام سے پوری طرح سے مربوط ہے۔ HMIS کو انڈین ریلویز کے مختلف ڈجیٹل اقدامات مثلًا منفرد میڈیکل آئی ڈی، آئی پی اے این ایس ایس اور ARPANوغیرہ سے منسلک کیا گیا ہے۔

صحت سے متعلق ڈاٹا کو ڈجیٹل بناکر مستفدین کو بلا رکاوٹ اور شفاف طبی خدمات کی فراہمی کی جانب کوشش کی گئی ہے۔

مریض HMIS ایپ کے زریعے کیو آر کی اسکیننگ کر کے OPD اپوئنٹمنٹ لے سکتا ہے۔ اس سے اندازہ دس ملین ریلوے ہیلتھ مستفدین کو بہتر طبی سہولیات اور نگہداشت ملے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S663.jpg                     https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PUWC.jpg

HMIS Railtel App                                                      QR code for self registration through App   

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OM0A.jpg              https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BUZ2.jpg

Screen view of HMIS                                                      Teleconsultation through Railtel App

 

 

<><><><><>

 

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8620

 



(Release ID: 1751843) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu