بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ناریل کے عالمی دن پر ویبینار


ناریل تا کوائرٹیکنالوجیز

Posted On: 02 SEP 2021 5:36PM by PIB Delhi

کوائر بورڈ نے آج ناریل کے عالمی دن کے موقع پر 'ناریل ٹو کوائر ٹیکنالوجیز' پر ایک قومی سطح کے ویبینار کا اہتمام کیا۔ اس کا افتتاح جناب ڈی کوپرمو ، چیئرمین ، کوائر بورڈ نے کیا۔ جناب ایم کمارراجا، سکریٹری ، کوائر بورڈ نےاس موقع پر  کلیدی خطاب پیش کیا۔

image001IY89.jpg

جوائنٹ سیکرٹری (اے آر آئی) ، وزارت ایم ایس ایم ای محترمہ الکا ننگیا اروڑہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کوائر سے بننے والی مصنوعات کی تشہیر اور سپلائی چین مینجمنٹ کو اہمیت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ویبینار کوائر بورڈ کے لیے ناریل اور کوائر انڈسٹری میں دستیاب مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کے بارے میں معلومات کی تشہیر کا ایک اچھا ذریعہ ہے ، جو نئے کاروباری افراد کو ان شعبوں کی طرف راغب کر سکتا ہے۔

ویبینار میں ملک بھر سے 347 شرکاء نے شرکت کی۔ مختلف شعبوں کے ماہرین نے مقالے پیش کیے ، اس موقع پر ناریل اور کوائر ٹیکنالوجیز کےتئیں نئے امکانات تلاش کرنے پر غور وخوض بھی کیا گیا۔

اس کا اہتمام آزادی کا امرت مہوتسو، آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی یاد میں کیا گیا تھا۔

*****************

ش ح - س ک

U. NO. 8596


(Release ID: 1751680) Visitor Counter : 199


Read this release in: English , Hindi , Punjabi