وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انفراسٹرکچر میں اسٹارٹ اپس کی سپورٹ: ڈی ای اے اور انویسٹ انڈیا کے زیر اہتمام ورکشاپ

Posted On: 02 SEP 2021 5:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 ستمبر2021:اقتصادی امور کے محکمہ (ڈی ای اے) ، وزارت خزانہ اور انویسٹ انڈیا کے زیر اہتمام ’’سپورٹنگ اسٹارٹ اپ ان انفراسٹرکچر ‘‘ پر ایک ورچوئل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ سرکاری بنیادی ڈھانچہ کی فراہمی کو پائیدار اور موثر بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے میں اسٹارٹ اپس کی مرکزی دھارے میں شرکت کی کوشش تھی۔ ورکشاپ کی صدارت سکریٹری ڈی ای اے شری اجے سیٹھ نے کی اور ایڈیشنل سکریٹری ڈی ای اے شری کے راجارمن کے ابتدائی تبصرے کے ساتھ، خصوصی خطاب کرنے والوں میں، ایڈیشنل سکریٹری ، ڈی پی آئی آئی ٹی ، جناب انیل اگروال اور ایم ڈی اور سی ای او ، انویسٹ انڈیا ، شری دیپک بگلا شامل تھے۔

ورکشاپ میں تجربات اور کامیابی کی کہانیاں سورسنگ یا اسٹارٹ اپس سے سورسڈ حل کے ساتھ ساتھ آن بورڈنگ اسٹارٹ اپ کے فوائد اور چیلنجز پر توجہ دی گئی۔ اس سلسلے میں ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) میں جوائنٹ سکریٹری جناب کنال کمار، اور سمارٹ سٹی مشن کےمشن ڈائریکٹر شری روشن پوپلی ، چیف انفارمیشن آفیسر ، ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا ، اور پوسا کرشی کے سی ای او ڈاکٹر نیرو بھوشن کے ذریعہ پریزنٹیشن پیش کی گئیں۔

اسٹارٹ اپس سمیت نجی شعبے کے بنیادی ڈھانچے کے اہم کھلاڑیوں نے بھی عوامی بنیادی ڈھانچے کی فراہمی میں جدید حل کے ساتھ کام کرنے کے تجربات شیئر کیے جس میں حکومت کے بنیادی ڈھانچےبھی شامل ہیں ۔ اسٹارٹ اپ انڈیا نے وزارتوں اور محکموں کو اپنے اسٹارٹ اپ چیلنجز کو شروع کرنے کے قابل بنانے کے لیے ایک فریم ورک بھی پیش کیا۔ ورکشاپ میں تمام بنیادی ڈھانچےکی وزارتوں ، کلیدی سرکاری شعبے کی کمپنیوں ، اور نجی سٹارٹ اپس کے سینئر نمائندوں کے 150 سے زائد عہدیداروں نے شرکت کی۔

ڈی ای اے کے سکریٹری شری سیٹھ نے اپنے خطاب میں اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ زیادہ تعمیر نہ کریں بلکہ رسائی میں آسانی کو بہتر بنانے کے لیے سمارٹ ڈیزائن کے ساتھ اچھا بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو مرکزی دھارے میں لانا اور بنیادی انفراسٹرکچر کی سرگرمیوں جیسے تجزیات ، اثاثہ جات کا انتظام اور نقل و حرکت وغیرہ میں فائدہ اٹھانا ، کچھ اہم شعبے ہیں جہاں اسٹارٹ اپ اور حکومتیں باہمی تعاون شروع کر سکتی ہیں۔

ورکشاپ میں ایک رپورٹ ’’ڈرائیونگ انوویشنز ان انفراسٹرکچر: اسٹارٹ اپ وے ‘‘ کا اجرا بھی کیا گیا، جس کا مقصد بنیادی ڈھانچے کےسیکٹر میں گھریلو ٹیکنالوجی اور حل کے ذریعے ترقی کو تیز کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ رپورٹ انویسٹ انڈیا اور انڈیا انویسٹمنٹ گرڈ کی ویب سائٹس پر عوامی رسائی کے لیے دستیاب ہے۔

ورکشاپ کا اختتام ، ڈی ای اے کے جوائنٹ سکریٹری جناب بالدیو پروشارتھ کے خطاب سے ہوا جنہوں نے انفراٹیک کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے وزارتوں اور محکموں پر زور دیا ہیں کہ وہ کارگر بنیادی ڈھانچے اور سمارٹ سروس کی فراہمی کے لیے اختراعات اور اسٹارٹ اپس کا فائدہ اٹھائیں۔

یہ ورکشاپ ، ڈی ای اے کے تحت آزادی کا امرت مہوتسوو (اے کے اے ایم) کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا جو کہ آگے بڑھنے کے قابل عمل راستے کا پیش خیمہ تھا ، جس میں وزارتیں اور محکمے ڈی ای اے اور انویسٹ انڈیا کے ساتھ شراکت میں اپنے اسٹارٹ اپ چیلنجز شروع کرنے کے لیے کام کریں گے۔

*****

U.No.8588

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1751592) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Tamil