وزارتِ تعلیم

شکشک پرو 2021 پانچ ستمبر سے 17 ستمبر 2021 تک منایا جائے گا

Posted On: 02 SEP 2021 5:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2 ستمبر 2021،    اسکولی تعلیم کے ایڈیشنل سکریٹری  جناب سنتوش کمار سارنگی ، جوائنٹ سکریٹری جناب آر سی مینا  اور جوائنٹ سکریٹری جناب وپن کمار نے آج یہاں آنے والے  اساتذہ کے لئے قومی ایوارڈ  اور شکشک پرو کے بارے میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔

image001IRT6.jpg

 

 

جناب سارنگی نے بتایا کہ اپنے اساتذہ کی بیش بہا خدمات  کے اعتراف میں  اور  نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کو ایک قدم  آگے بڑھانے کے لئے  گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی  اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے  شکشک پرو 2021 کے طور پر  منانے کا  فیصلہ کیا ہے۔  انہوں نے شکشک پرو 2021 ورچوئل موڈ کے ذریعہ  5 ستمبر 2021  کو شروع ہوکر  17 ستمبر تک چلے گا۔

دو کروڑ سے زیادہ اساتذہ  کو ٹیکے لگانے کے لئے ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں جناب سارنگی نے کہا کہ ریاستوں میں ٹیکہ کاری کے کام کاج کی نگرانی  اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ کررہا ہے۔ یہ  اسکول دوبارہ کھولنے کے بارے میں فیصلے کرنے کا بھی کام کرے گا۔

جناب مینا نے بتایا کہ  5 ستمبر 2021 کو  صدر جناب رام ناتھ کووند  44 انعام یافتگان کو ورچوئل موڈ کے ذریعہ انعامات تقسیم کریں گے۔ انعام حاصل کرنے والے 44 اساتذہ کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی۔

جناب وپن کمار نے بتایا کہ  7 ستمبر 2021 کو صبح گیارہ بجے  وزیراعظم جناب نریندر مودی  اساتذہ، طلبا، والدین اور تعلیم سے تعلق رکھنے والے دیگر متعلقین  سےخطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم  محکمے کے پانچ  اقدامات  کا آغاز بھی کریں گےجن میں 10 ہزار الفاظ پر مشتمل  بھارتی اشاراتی زبان کی  لغت ، ٹاکنگ بکس (بینائی سے محروم افراد کے لئے آڈیو کتابیں)، سی بی ایس ای کا اسکول کوالٹی اسسٹمنٹ اینڈ ایکریڈیٹیشن فریم ورم  (ایس کیو اے اے ایف)، نپن بھارت کے لئے  نشٹھا ٹیچر ٹریننگ پروگرام  اور ویانجلی پورٹل (اسکول کی ترقی کے لئے تعلیم رضا کاروں/ عطیہ دہندگان/ سی ایس آر کا تعاون کرنے والی کمپنیوں کی تسہیل کے لئے ) شامل ہیں۔

 کنکلیو میں  تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان،  تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ ان پورنا دیوی،  تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش سرکار، تعلیم  کے وزیر مملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ، وزارت کے سینئر افسروں کے ساتھ شرکت کریں گے۔ جناب وپن کمار نے کہا کہ افتتاحی کنکلیو کے بعد  ویبیناروں، مباحثوں، پریزینٹیشنز وغیرہ کا سلسلہ 17 ستمبر 2021 تک چلے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-8580                        



(Release ID: 1751589) Visitor Counter : 216


Read this release in: Hindi , English , Punjabi , Tamil