وزارت آیوش
کووڈ کے بعد کے مسائل کے تدارک میں آیوش دوائیں موثر ثابت ہوئیں :منج پارا مہندربھائی
‘آزادی کا امرت مہوتسو ’کے تحت ویبنا کا رانعقاد
Posted On:
31 AUG 2021 8:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 31؍ اگست :آیوش کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرمنج پار ا مہیندربھائی نے کہاکہ کووڈ کے بعد کے مسائل کے تدارک میں آیوش دوائیں بھی موثرثابت ہوئی ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ کورونا وباء ابھی بھی گھات لگائے بیٹھی ہے اورسبھی کو محتاط رہنے اور کووڈ پروٹوکول پرعمل کرنے کی ضرورت ہے ۔
وزیرموصوف پیرکے روز آیوش وزارت کے تحت آل انڈیا آیوروید انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کووڈ 19کے بندوبست میں آیوش نظام کے رول پر منعقد ایک ویبنارسے خطاب کررہے تھے ۔ یہ پروگرام ‘ آزادی کا امرت مہوتسو ’ آئندہ سال بھارت کی آزادی کے 75سال مکمل ہونے کی تقریب ، کے تحت آیوش پروگرام کی ہفتہ بھرجاری رہنے والی سیریز کا پہلا انعقاد تھا۔
جناب منج پارانے کہاکہ آیوش وزارت کی طرف سے کووڈ 19سے نمٹنے کے لئے مسلسل وقتا فوقتاً پروٹوکول کیاگیا اورگلوئے جیسی دواوں سے لوگوں کو کافی فائدہ ہواہے ۔آیوش کے وزیرنے کہا‘‘ آیوش طریقہ علاج پر کئی مطالعے ہوئے ہیں اور اس شعبے میں مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے ۔ آیوش وزارت ان لوگوں کا خیرمقدم کرتی ہے جو آیوش میں تحقیق کرناچاہتے ہیں ’’۔
ویبنارسے خطاب کرتے ہوئے ، ڈی سینتھل پانڈین ، جوائنٹ سکریٹری ، وزارت آیوش نے کہا کہ جہاں پورا ملک کووڈ 19کی وباء کی تیسری لہر سے لڑنے کی تیاری کررہاہے ، وہیں آیوش وزارت نے بھی اس کے لئے ایک خاکہ تیارکیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ ملک کے عوام تک سیع پیمانے پر آیوش طریقہ علاج کے فوائد کو پہنچانے کے لئے آنے والے دنوں میں آیوش شعبے کے بنیادی ڈھانچے میں وسیع تر بہتری کی امید ہے ۔
کووڈ 19کے ہلکے اور درمیانہ معاملوں کے بندوبست میں آیوروید اورآیوش کے دیگرطریقوں کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈاکٹرتنوجہ نیساری ، ڈائرکٹر، آل انڈیا آیوروید انسٹی ٹیوٹ نے کہاکہ ادارے میں قائم کووڈ مرکز میں لوگوں کے شفایاب ہونے کی شرح 99فیصد سے زیادہ ہوچکی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ‘‘ کووڈ سینٹرمیں نہ صرف کوروناسے متاثر لوگ صحت یاب ہوئے ، بلکہ ان علاج کرنے میں مصروف ڈاکٹروں ، نرسنگ اسٹاف اور اسپتال کے دیگرملازمین میں سے کسی کابھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ سبھی لوگوں نے آیوش پروٹوکول پرعمل کیاتھا۔ میں خود آیوش کی دوائیں لیتی ہوں اورپچھلے دوسال سے صحت مند ہوں ’’۔
ویبنارمیں ایم ڈی این آئی وائی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایشورباسوریڈی ، این سی ایچ کے چیئرمین ڈاکٹرانل کھورانہ ، سی سی آئی ایس ایم کے چیئرمین وید یہ جینت دیوپجاری ، سی سی آراے ایس کے ڈائرکٹر جنرل این شری کانت اور مختلف اداروں کے وائس چانسلرس بھی موجود تھے ۔
************
ش ح۔ ف ا۔ع ا
U NO. 8565
(Release ID: 1751362)
Visitor Counter : 163