شہری ہوابازی کی وزارت

اُڑان کے تحت علاقائی کنکٹوٹی بہترکی جائے


مرکزی وزیر جیوتیرادتیہ ایم سندھیا نے ہریانہ ، منی پور ، جموںوکشمیر ، انڈمان نکوبار اوردادر اور نگر حویلی کے وزرائے اعلیٰ، انتظامی سربراہوں کو تحریر ی طور پر مطلع کیا

Posted On: 01 SEP 2021 9:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 02 ستمبر2021: شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا نے علاقائی کنکٹوٹی اسکیم  (آرسی ایس )- اڑان (اڑے دیش کا عام ناگرک) کے تحت  شہری ہوابازی کی بنیادی ڈھانچے کو  بہتر کرنے کے سلسلے میں  منی پور اور ہریانہ کے وزرائے اعلی ٰ  ،انڈمان اور نکوبار ، جموں وکشمیر کی مرکزکے زیر انتظام علاقوں  کے لیفٹیننٹ گورنر صاحبان اور  مرکز کے زیر انتظام دادر اور نگر حویلی کے منتظمین کی ذاتی مداخلت  کے لئے انہیں  تحریری  طورپر مطلع کیا ہے۔2016 میں شہری ہوابازی کی وزارت کی جانب سے آر سی ایس  - اڑان اسکیم شروع کی گئی تھی تاکہ لوگوں کے لئے قابل استطاعت ہوائی سفر ممکن بناکر ملک میں کم پروازوں کی تعداد والے ہوائی اڈوں اور استعمال نہ ہونے والے ہوائی اڈوں سے  علاقائی ہوائی کنکٹوٹی  میں اضافہ کیا جاسکے۔

منی پور کے وزیر اعلیٰ  جناب این بیرین سنگھ کو خط تحریر کرتے ہوئے جناب سندھیا نے کہا کہ ائیر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے اڑان اسکیم کے تحت  این ای آر میں   مختلف مقامات کو جوڑنے کے لئے جریبام  ،  تامنگ لونگ ، مورین  ، پاربنگ اور تھان لون میں  ہیلی پورٹس دئے ہیں۔ریاستی سرکار نے  ان ہیلی پورٹس کو تیار کیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت نے  جریبام کے لئے 15 کروڑروپے  ، مورین کے لئے 8 کروڑروپے ، پاربنگ کے لئے 8.5 کروڑروپے  ، تامنگ لونگ کے لئے  8 کروڑروپے  اور تھان لون کے لئے 13.5 کروڑروپے مختص کئے ہیں۔  یہ رقم ہیلی پورٹس کی  جدید کاری   / ان کوتیارکرنے  کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ یہ رقم ری امبرس منٹ کی بنیاد  پر  ریاستی سرکار کو  جاری کی جائے گی ۔

اسی طرح  جناب سندھیا نے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کھٹر کو بھی خط تحریر کرکے انہیں مطع کیا ہے کہ  مختلف   مقامات کو جوڑنے کے لئے اڑان  کے تحت  حصار اور انبالہ ہوائی اڈے دئے گئے ہیں۔شہری ہوابازی کی وزارت نے حصار ہوائی اڈے کے لئے 33 کروڑروپے مختص کئے ہیں اور  بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری کے لئے انبالہ ہوائی اڈے کے واسطے  40 کروڑروپے مختص کئے ہیں جو ریاستی سرکار کو ری امبرس منٹ کی بنیاد پر فراہم کی گئی ہے۔ ترجیحی بنیاد پر رن وے  اور رن وے کی توسیع  اور دیگر ہوائی اڈے سے متعلق سرگرمیوں   کی توسیع کو  تیز کرنے کے لئے ریاستی سرکار سے درخواست کرتے ہوئے  جناب سندھیا نے کہا کہ  ہوائی اڈے کی جدید کاری کے بعد آر سی ایس – اڑان کے تحت حصار سے  نئے امکانی روٹس  شروع  کئے جاسکتے ہیں۔

انڈومان اورنکوبار جزائر کے  لیفٹیننٹ گورنر ایڈ مرل ڈی کے جوشی  (ریٹائرڈ ) کو خط  تحریر کرتے ہوئے جانب سندھیا نے کچھ امور پر ان کی توجہ مبذول کرائی ہے ، جو حسب ذیل ہے:

  • آر سی ایس  اڑان کے تحت واٹر ایرو ڈرومس   کی تیاری  :  سوراج دوئپ ،  شہید دوئپ  اور  لونگ جزیرہ   میں  مجوزہ  واٹر ایروڈرومس کے لئے  بنیادی ڈھانچے کا تعمیراتی کام کاج  انڈمان اور لکشدیپ ہاربر ورکس  ( اے ایل ایچ  ڈبلیو  ) کو سونپا گیا ہے ، جو  بھارت سرکار کی  جہازرانی کے تحت ایک ایجنسی ہے۔
  • پورٹ بلئیر میں  واٹر ایروڈرومس کی تیاری   : مخصوص  ائیر لائنز اسپائس جیٹ  پورٹ بلئیر – سوراج دوئپ ، پورٹ بلیئر –شہید دوئپ  اور پورٹ بلئیر – لونگ جزیرے کے درمیان   فراہم کئے گئے راستوں  پر غیر جل تھل والے  سی پلین   کے ساتھ آپریٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ  سے درخواست  ہے کہ وہ  جلد سے جلد پورٹ بلئیر میں  نئے مقام کی  نشاندہی کرے اور    ضروری سروے کے لئے  ائیر پورٹس  اتھارٹی آف انڈیا  اے اے آئی  سے اسے  مطلع کرے  ۔
  • پورٹ بلئیر کے لئے بین الاقوامی ائیر کنکٹوٹی  :  سیاحت کے لئے اپنے زبردست  امکانات  کے ساتھ انڈمان اور نکوبار جزائر   سنگاپور ، ملیشیا ، تھائی لینڈ ، میانما اور انڈونیشیا جیسے  آسیان ملکوں کے  قریب میں   واقع ہے ۔ پورٹ بلئیر میں  وی ایس آئی ہوائی اڈہ  پہلے ہی ہر طرح  کے  مسافروں  کے  لئے ای -ویزہ سمیت  ویلڈ سفری دستاویزات کے ساتھ بھارت میں داخلے کے  ایک پورٹ کے طور پر  نامزد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بھارت سرکار نے   جزائر کا سفر کرنے والے غیر ملکی سیاحوں  کے لئے  ریسٹرکٹڈ ایریا  پرمٹ ( آر اے پی ) میں چھوٹ دی ہے۔

جناب سندھیا نے کہا کہ ائیر لائنز کے ذریعہ  بین الاقوامی پروازوں کو فروغ دینے کے لئے انڈمان نکوبار جزائرنے بھی  10فیصدسے  0 فیصد تک  اے ٹی ایف  پر ویٹ ( وی اے ٹی ) میں نرمی کی ہے ۔ اسی  طرح وزارت دفاع نے بھی  بین الاقوامی پروازوں  کے لئے تین سال کی مدت کے لئے  پورٹ بلئیر ہوائی اڈے پر لینڈنگ چارجز  بھی معاف کردئے ہیں۔ اس تناظر میں شہری ہوابازی کی وزارت نے پورٹ بلئیر سے   بین الاقوامی آپریشن سے متعلق ہندوستانی  ہوائی کمپنیوں  کے ساتھ صلاح مشورہ کیا تھا۔ ائیر لائنز نے  وی جی ایف  سپورٹ کے ساتھ  انٹر نیشنل اڑان آپریشنز  انجام دینے کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

          انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے  کی انتظامیہ اگر مناسب سمجھتی ہے  تو وہ  سنگا پور ، کوالالمپور اور  بنکاک جیسے  بین الاقوامی  مقامات  کے لئے  پورٹ بلئیر سے بین الاقوامی اڑان آپریشن کے واسطے  100فیصد وی جی ایف سپورٹ  فراہم کرنے  کو اپنی منظوری کے بارے میں  مطلع کرسکتی ہے ۔ 100فیصد وی جی ایف سپورٹ کے لئے  مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کی مرضی  حاصل کرنے پر  اڑان انٹرنیشنل  ٹیمپلیٹ  کی شقوں کے مطابق ائیر لائنز کے لئے بولیوں  کے واسطے روٹس کی  پیش کش کی جائے گی۔

          مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں  وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا کو تحریر کرتے ہوئے جناب سندھیا نے کہا کہ ائیر پورٹس  اتھارٹی آف انڈیا نے حال ہی میں  اڑان  - 4.1 کے تحت   بولی کے خصوصی  راؤنڈ میں   کرگل  - جموں – کرگل  اور کرگل –سری نگر – کرگل  روٹس کی  پیش کش کی تھی ،البتہ پیش کش  کئے گئے ان روٹس کے لئے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔شہری ہوابازی کی وزارت   وقتاََ فوقتاََ ائیر لائنز اور ائیر پورٹ   آپریٹرز جیسے  شراکتداروں  کے اشتراک سے  استعمال نہ ہونے والے علاقوں  کے لئے ہوائی کنکٹوٹی بڑھانے  کی خاطر کوششیں جاری رکھے گی۔

          جناب جیوتیرادتیہ سندھیا نے  مزید  مطلع کیا کہ شہری ہوابازی کی وزارت نے  سری نگر سے انٹرنیشنل آپریشن شروع کرنے کے لئے انڈین کیئریریعنی بھارتی ہوائی کمپنیوں    کے ساتھ صلاح ومشورہ کیا ہے ۔ ائیر لائنز  نے   وی جی ایف سپورٹ کے ساتھ بین الاقوامی اڑان  آپریشن انجام دینے کی  خاطراپنی خواہش  کا اظہار کیا ہے۔

          انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ اگر مناسب سمجھتی ہے تو   سری نگر سے  دمام  ،شارجہ اور  مسقط کے لئے  انٹرنیشنل اڑان آپریشن کے لئے  وی جی ایف  یعنی  وایا بلٹی  گیپ  فنڈنگ   سپورٹ  فراہم کرنے  کی اپنی منظوری دے سکتی ہے۔وی جی ایف سپورٹ کے لئے  مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کی منظوری حاصل ہونے پر  اسکیم کی  دستاویز  کی شقوں کے مطابق اگلے دور کے دوران ائیر لائنز کے لئے بولی  کے واسطے  روٹس کی پیش کش کی جائے گی ۔

          دادر اور نگر حویلی  کے منتظم جناب پرفل کے پٹیل   کو تحریر کرتے ہوئے جناب سندھیا نے کہا کہ ائیر اپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے حال ہی میں  اڑان -  4.1 کے تحت بولی کے خصوصی راؤنڈ میں  دمن – دیو دمن  اور دمن – احمدآباد- دمن روٹس کی  پیش کش کی تھی۔حاصل ہونے والی یہ بولیاں  ارتقا کے  پیشگی مرحلے میں  ہیں اور انہیں جلد حتمی شکل دئے جانے کا امکان ہے ۔وزارت نے  دمن ہوائی  اڈے کی جدید کاری کے لئے 58 کروڑ روپے مختص کئے ہیں ، جو ری امبرسمنٹ  بنیاد پر مرکز کے زیر انتظام علاقے  کی انتظامیہ کو فراہم کئے گئے ہیں۔ دمن میں سول  اینکلیو  کے قیام کے لئے  ترجیحی بنیاد پر  کارروائی شروع کرنے میں جناب پرفل کے پٹیل   کی ذاتی مداخلت   حاصل کرتے ہوئے  جناب سندھیا نے دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو میں شہری ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کو  مستحکم کرنے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

2021)-02-09)

U-8560



(Release ID: 1751354) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Manipuri