صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر صحت جناب منسکھ مانڈویہ نے کرناٹک اور تمل ناڈو میں کووڈ19 کے حالات کا جائزہ لیا
کرناٹک اور تمل ناڈو کے وزراء صحت کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کووڈ 19 کے انتظام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا
کیرالہ میں کووڈ معاملے بڑھنے کے ساتھ ،کووڈ19 کے بین ریاستی پھیلاؤ کو روکنے کےلئے مناسب انتظامات کئے جائیں:مرکزی وزیر صحت
Posted On:
01 SEP 2021 6:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 01ستمبر ، 2021
کرناٹک اور تمل ناڈو کے وزراء صحت کے ساتھ آج ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران ، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈویہ نے ان ریاستوں میں کووڈ19 کے حالات کا جائزہ لیا۔کیرالہ میں بڑھتے معاملوں کی وجہ سے،مرکزی وزیر صحت نے کرناٹک اور تمل ناڈو کے ان علاقوں میں ،جن کی سرحد کیرالہ سے لگتی ہے،کووڈ19 کے انتظام سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
کووڈ19 کے بین ریاستی پھیلاؤ پر قابو پانے کےلئے مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب منسکھ مانڈویہ نے کرناٹک اور تمل ناڈو کے متعلقہ وزراء صحت سے درخواست کی کہ وہ کیرالہ سے متصل سرحدی اضلاع تک ویکسی نیشن کی رفتار کو بڑھائیں۔
حکومت ہند کووڈ19 وبا کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے۔ ویکسی نیشن وبائی مرض سے لڑنے کے لیے حکومت ہند کی پانچ نکاتی حکمت عملی کا ایک لازمی جزو ہے (بشمول ٹیسٹ ، ٹریک ، ٹریٹ اور کوویڈ مناسب رویہ)۔ہندوستان 16جنوری 2021 سے کووڈ 19 کے خلاف سب سے بڑی ویکسی نیشن مہم چلا رہا ہے۔
ش ح ۔ا م۔
U:8546
(Release ID: 1751220)
Visitor Counter : 190