سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی روپڑ کی اسٹارٹ اپ کمپنی دنیا کا پہلا ’پودے پر مبنی‘ اسمارٹ ایئر پیوری فائر ’’یوبرید لائف‘‘ پیش کیا


ٹیکنالوجی میں ہوا کی آلودگی کو صاف کرنے لئے زندہ ،سانس لینے والے پودوں کو استعمال کیا گیا ہے

Posted On: 01 SEP 2021 12:12PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  یکم ستمبر 2021، دہلی یونیورسٹی کی  فیکل آف مینجمنٹ اسٹڈیز اور انڈین انسٹی ٹیوٹ  آف ٹیکنالوجی روپڑ اور کانپور کے  باصلاحیت  سائنس دانوں نے  ایک  زندہ پودے پر مبنی  ایئر پیوری فائر ’’یو برید لائف‘‘ تیار کیا ہے جو  بند جگہوں  ہوا کی صفائی کے عمل کو تیز کردیتا ہے۔ یہ مقامات اسپتال، اسکول، دفاتر بھی ہوسکتے ہیں اور آپ کے گھر بھی۔

آئی آئی روپڑ کی اسٹارٹ اپ کمپنی اربن ایئر لیباریٹری نے   پیوری فائر تیار کیا ہے۔ اس کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ دنیا کا پہلا جدید ترین  ’اسمارٹ بایو فلٹر‘ ہے جو  ہوا کو تازہ  بنا  سکتا ہے۔یہ پیوری فائر  آئی آئی ٹی روپڑ نے تیار کیا ہے جو کہ حکومت ہند کے  سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے  کے ذریعہ  مقرر کیا گیا ایک آئی ہب۔ اودھ (ایگریکلچرل اینڈ واٹر ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ ہب) ہے۔

 

C:\Users\HP\Desktop\1.jpeg                         C:\Users\HP\Desktop\2.jpeg

تصیور: یوبرید لائف۔ زندہ پودے پر مبنی ایک ایئر پیوری فائر

یہ ٹیکنالوجی  ہوا صاف کرنے والے ایک قدرتی  پتوں والے پودے  کے ذریعہ کام کرتی ہے۔ کمرے کی ہوا پتیوں کے ساتھ تعمل کرتی ہے اور  سوائل روٹ زون میں چلی جاتی ہے جہاں بیشتر آلودگی کی صفائی ہوجاتی ہے۔ اس پیوری فائر میں استعمال کی جانے والی نئی ٹکنالوجی  ’اربن مُنّار ایفیکٹ ‘ ہے جو ’’بریدنگ روٹس‘‘ کے پیٹنٹ کے مرحلے میں ہے جو کہ  پودوں کے  فائٹو ریمیڈی ایشن کے عمل میں بہت زیادہ اضافہ کردیتا ہے۔ فائٹو ریمیڈی ایشن ایسا عمل ہے جس کے ذریعہ  پودے  ہوا سے  موثر طریقے سے آلودگی صاف کرتے ہیں۔

’یو برید لائف‘ مخصوص پودوں، یو وی ڈس انفیکشن اور  پری فلٹر،  چارکول فلٹر  اور ای ای پی اے (ہائی ایفی شی اینسی پارٹیکولیٹ ایئر) فلٹر ، جو کہ  خاص  طریقے سے ڈیزائن کئے گئے  ایک لکڑی کے باکس میں فٹ  کئے گئے ہیں،  کے ذریعہ  بند جگہوں پر  پارٹیکولیٹ، گیس والی   اور  حیاتیاتی آلودگی  کو صاف کرکےبند جگہ پر ہوا کی کوالٹی  کو موثر طریقے سے بہتر بناتا ہے اور   آکسیجن  کی سطح میں اضافہ کرتا ہے۔ اس میں ایک سینٹی فیوگل پنکھا ہوتا ہے جو کہ پیوری  فائر کے اندر سکشن دباؤ تیار کرتا ہے اور  جڑوں میں  تیار ہونے والی صاف ہوا کو  360 ڈگری  سمت میں  ہاہر نکالتا ہے۔ ہوا کی صفائی کے لئے استعمال کئے جانے والے مخصوص پودوں مین  پیس للی، اسنیک پلانٹ، اسپائیڈر پلانٹ وغیرہ شامل ہیں۔بند جگہوں کی ہوا کو صاف کرنے کے سلسلے میں  ان کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔

عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق  کھلے مقامات کے مقابلے  میں بند مقامات پر پانچ گنا زیادہ آلودگی ہوتی ہے۔ خصوصی طور پر موجودہ عالمی وبا کے دور میں یہ بات  تشویش ناک جنرل آف امریکن میڈیکل ایسو سی ایشن (جے اے ایم اے) میں شائع  ہونے والی حال ہی کی ایک تحقیق میں  حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ  فی گھنٹہ ہوا کی تبدیلی  (کمرے کی  ہوا کو باہر کی ہوا  کے مطابق بنانے  کی ایک تدبیر) کا انتطام کرتے ہوئے  عمارتوں کے ڈیزائن میں تبدیلی کرے۔ ’یو برید لائف‘ اس پریشانی کا ایک حل ہوسکتا ہے۔

 

تصویر: پروفیسر راجیو اہوجہ،  ڈائرکٹر، آئی آئی روپڑ (بائیں سے تیسرے)،  اسٹاف کے دیگر ارکان کے ساتھ

آئی آئی روپڑ کے  ڈائرکٹر، پروفیسر راجیو اہوجہ کے مطابق  بند جگہوں کی ہوا کو صاف رکھنے  کے معاملے  ی’و برید لائف‘ گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ’و برید لائف‘ کو استعمال کرنے کے بعد  15 منٹ میں 150 مربع فٹ  سائز کے کمرے   میں  ہوا کا معیار  (اے کیو وائی) 311 سے کم ہوکر 39 پر پہنچ جاتا ہے۔

’و برید لائف‘ کے سی ای او جناب سنجے موریہ کے مطابق  اس پیوری فائر کے  جسمانی اور نفسیاتی صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس طرح  یہ اپنے کمرے میں  امیزون کے جنگل  کے ایک حصے کو لانے  کے مترادف ہے۔ اس پیوری فائر میں صارف کو پودے میں مستقل پانی دینے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ  میں  150 ایم ایل کی صلاحیت والا ایک واٹر  ریزروائر بھی ہے، وہ پودے کی ضرورت کے لئے ایک بفر کے طور پر کام کرتا ہے۔

ایمس ، نئی دہلی کے ڈاکٹر ونے اور ڈاکٹر دپیش اگروال  نے  اس  پیوری فائر کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ’و برید لائف‘ کمرے میں  آکسیجن بھر دیتا ہے جس سے  سانس لینے کی پریشانی والے مریضوں  کے لئے ماحول موافق ہوجاتا ہے۔

پروفیسر آہوجہ نے  بتایا کہ آئی آئی ٹی  اس پیوری فائر کو بازار میں پہنچانے کے لئے  بڑی تعداد میں  تیار  کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-8534

                          



(Release ID: 1751215) Visitor Counter : 232


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil