ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

برکس کے ماحولیات کے وزراء نے ماحولیات سے متعلق نئی دہلی بیانیہ کو منظور کیا


بھارت برکس کو کافی اہمیت دیتا ہے، 2021 نہ صرف برکس کیلئے بلکہ پوری دنیا کیلئے اہم سال ہے:بھوپیندر یادو

Posted On: 27 AUG 2021 7:58PM by PIB Delhi

برکس ماحولیات کے وزیروں کی ساتویں میٹنگ میں بھارت نے عالمی ماحولیات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے خلاف  ایسی ٹھوس مشترکہ عالمی کارروائیاں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ جسے مساوات ،قومی ترجیحات اور حالات کے علاوہ مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں کے اصولوں پر رہنمائی حاصل ہو ۔

یہ میٹنگ بھارت کی صدارت میں نئی دہلی کے سشما سوراج بھون میں ورچوئلی طور پر منعقدہوئی، جس میں برکس ملکوں کے ماحولیات کے وزیروں نے شرکت کی۔اس میٹنگ سے پہلے 26 اگست 2021 کو ماحولیات پر برکس کی مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ ہوئی تھی ۔

میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ماحولیات ،جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ بھارت برکس کو زبردست اہمیت دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2021 نہ صرف برکس کیلئے بلکہ پوری دنیا کیلئے ایک بہت ہی اہم سال ہے۔کیونکہ اکتوبر میں یو این بایو ڈرائیور سٹی سی او پی 15 اور نومبر میں یو این ایف سی سی سی کوپ 26 ہو نا ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ برکس ممالک آب و ہوا میں تبدیلی ،حیاتیاتی تنوع کے نقصان ، فضائی آلودگی ،سمندر میں بہنے والے کچرے  کے اس دور کے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں بہت اہم رول ادا کرسکتا ہے۔

آب و ہو ا میں تبدیلی پر بین حکومتی پینل (آئی پی سی سی) ورکنگ گروپ ایک کے تعاون والی آب و ہوا میں تبدیلی 2021 :دی فزکس سائنس کی چھٹی جائزہ رپورٹ کی حالیہ تحقیقات کا ذکر کرتے ہوئے جناب یادونے کہا کہ عالمی ماحولیات اور آب و ہوا میں تبدیلیوں کے خلاف ٹھوس اجتماعی عالمی اقدامات کیلئے اس رپورٹ نے کافی یا کہیں آخری اشارہ دے دیا ہے۔

ماحولیات کے وزیر نے برکس کے وزراء کو مطلع کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی وژنری قیادت میں کیسے بھارت نے آج قابل تجدید توانائی ،ٹھوس ،مکانات ،اضافی جنگل اور درخت کے سائے تلے سے کاربن سنک کی تشکیل ٹھوس ٹرانسپورٹ کیلئے تبدیلی ،ای موبیلٹی ، آب و ہوا سے متعلق عزم کیلئے نجی شعبے کو بروئے کار لانے جیسے کئی مضبوط اقدامات کرکے ایک مثال پیش کی۔

جناب یادو نے آب و ہوا میں تبدیلی اور حیاتیات تنوع پر بھارت کی جانب سے کئے گئے ٹھوس اقدامات ، وسائل کی صلاحیت اور سرکولر معیشیت کے علاوہ جنگلی جانوروں اور سمندرمیں رہنے والے جاندار وں کے تحفظ کو اہمیت دینے  کے بارے میں بھی زوردیا۔وزیر موصوف نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع کیلئے پسندیدہ مقامات یعنی ہوٹ اسپاٹ رہے برکس ممالک دنیا کو بتاسکتے ہیں کہ ہم قدیم زمانے سے اتنے بڑے تنوع کا تحفظ کیسے کررہے ہیں اور کوویڈ-19 عالمی وبا کا مقابلہ کرنے میں بھی بہت اہم رول نبھاسکتے ہیں۔میٹنگ میں ماحولیات کے وزیروں نے ماحولیات کے متعلق نئی دہلی کے بیانیہ کو منظورکیا جس کا مقصد برکس ملکوں کے درمیان ماحولیات میں لگاتارتسلسل ،استحکام اور اتفاق رائے کیلئے تعاون کے جذبے کو بھی آگے بڑھانا ہے۔برکس ماحولیات کے وزیروں کے بیان 2021 میں مجوزہ اہم شعبوں کو ان معاملوں کے ذریعہ رہنمائی کرتا ہے جن کی سی او پی 15 اور سی او پی 26 میں اہمیت ہوسکتی ہے۔

 

************

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.8496


(Release ID: 1750699) Visitor Counter : 230


Read this release in: English , Hindi