نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

سمت انتل نے پیرالمپک کھیلوں میں اپنے آغاز کے موقع پر عالمی ریکارڈ کے ساتھ ایف 64 جیولین تھرو گولڈ میڈل جیتا

Posted On: 30 AUG 2021 8:28PM by PIB Delhi

 

اہم جھلکیاں

  • صدر جناب رام ناتھ کوویڈ اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سمیت کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔
  • سمت کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر کہتے ہیں کہ یہ ایک متاثر کن کارنامہ تھا۔

سمت انتل نے آج ٹوکیو میں پیرالمپک کھیلوں میں شروعات کرتے ہوئے مردوں کا جیولین تھرو ایف 64 طلائی تمغہ جیتنے کے راستے میں تین عالمی ریکارڈ قائم کیے۔ انھوں نے کسی بھی مدمقابل کے ذریعہ چار بہترین تھرو کے ساتھ مقابلے پر غلبہ حاصل کیا، اور آخر کار اپنی پانچویں کوشش کے ساتھ 68.55 میٹر پر عالمی ریکارڈ درج کیا۔ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، وزیر کھیل جناب انوراگ ٹھاکر اور ملک بھر کے لوگوں نے سمت کو اس کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

 

 

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے سمت کی کارکردگی کی تعریف کی اور ٹویٹ کیا، ”سمت انتل کی #پیرالمپکس میں نیزہ پھینکنے میں تاریخی کارکردگی ملک کے لیے بہت فخر کا لمحہ ہے۔ سونا جیتنے اور نیا عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد۔ پوڈیم میں قومی ترانہ کی گونج سے ہر ہندوستانی کو خوشی ہے۔ تم سچے چیمپئن ہو!“

 

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سمت کو مبارکباد دی اور ٹویٹ کیا، ”ہمارے کھلاڑی #پیرالمپکس میں چمکتے رہے! پیرالمپکس میں سمت انتل کی ریکارڈ توڑ کارکردگی پر قوم کو فخر ہے۔ بیش قیمتی گولڈ میڈل جیتنے پر سمت کو مبارکباد۔ آپ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔“

 

 

سمت انتل کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ٹویٹ کیا، ”عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے! بھارت نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا! سمت انتل کو #ٹوکیو 2020 #پیرالمپکس میں شاندار طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ ناقابل یقین تھرو، متاثر کن کارنامہ!“

تیئیس سالہ سمت انتل نے، جنھوں نے 2018 میں کشتی سے جیولین تھرو کا رخ کیا، عالمی ریکارڈ کے لیے 66.95 میٹر کے ابتدائی تھرو سے اپنے ارادے واضح کر دیے تھے۔ انھوں نے اپنے دوسرے تھرو کے ساتھ اسے 68.08 میٹر تک بڑھایا۔ ان کے قریبی حریف آسٹریلیا کے مائیکل بوریان نے 66.29 میٹر کا بہترین تھرو اور سری لنکا کے ڈولان کوڈیتھوواکو نے 65.61 میٹر کی بہترین کوشش سے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ہندوستان نے ایف 46 جیولین تھرو میں بالترتیب دیویندر جھاجریہ (64.35 میٹر) اور سندر سنگھ گجر (64.01 میٹر) کے ذریعے ایک چاندی اور کانسی کا تمغہ بھی جیتا۔ F56 ڈسکس تھرو میں یوگیش کٹھونیا کے چاندی کے تمغے اور اونی لیکھرا کے ایئر رائفل گولڈ کے ساتھ مل کر، تین جیولین تھرو میڈلز نے ہندوستان کو دو سونے، چار چاندی اور ایک کانسی کے تمغے ساتھ دن کا اختتام کرنے میں مدد دی۔

                                               **************

 

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

 

U: 8475



(Release ID: 1750631) Visitor Counter : 140