اسٹیل کی وزارت

اولمپک میں کانسے کا تمغہ  جیتنے والی پی وی سندھو  کی اسٹیل کی وزارت  کے  آر آئی  این ایل نے ہمت افزائی کی  

Posted On: 30 AUG 2021 6:54PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 30  اگست / اولمپک میں کانسے  کا تمغہ جیتنے والی  اور برانڈ امبیسڈر  پی وی سندھو کی  وِزاگ میں  اسٹیل  کی وزارت کے آر آئی این ایل نے ، اُن کی ٹوکیو  اولمپک  میں حالیہ  کامیابی کے لئے ہمت افزائی کی ہے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، آر آئی این ایل کے سی ایم ڈی (ایڈیشنل چارج) شری ڈی کے موہنتی نے کہا کہ محترمہ پی وی سندھو ملک اور ویزاگ اسٹیل کے لیے باعث فخر ہیں۔ انہوں  نے ایک کے بعد ایک اولمپکس میں جیت حاصل کرکے  پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اجتماع سے  خطاب کرتے ہوئے شری موہنتی نے پی وی سندھو کی کامیابیوں اور کھیل میں ان کی شراکت اور ملک اور بیرون ملک برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر آر آئی این ایل – وِزاگ اسٹیل کی شبیہہ کو فروغ دینے میں ، اُن کے  تعاون کو اجاگر کیا ۔ جناب موہنتی نے کہا کہ آر آئی این ایل یوکونگرم میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے اور بنیادی ڈھانچہ بر قرار رکھنے میں سر گرم ہے ۔ انہوں نے تمام ملازمین اور بچوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کی سہولیات کا استعمال کریں  ۔

محترمہ سندھو نے ‘‘ آر آئی این ایل – وِزاگ اسٹیل کی برانڈ ایمبیسیڈر ’’ کے طور پر ، ان پر اعتماد کرنے پر مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔ محترمہ پی وی سندھو نے کھیلوں کو فروغ  دینے میں آر آئی این ایل  کے تعاون کا اعتراف کیا اور  آر آئی این ایل  کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف کھیلوں کے پروگراموں کے لئے آر آئی این ایل کی تعریف کی۔

اولمپک فاتحین کے ساتھ بات چیت میں وزیر اعظم کی کال کے مطابق ، اسکول کے بچوں میں غذائیت کو فروغ دینے اور کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ، محترمہ پی وی سندھو نے وِشاکھا ومالا وِدیالایم ، یوکونگرم کے بچوں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے ارونودیا اسپیشل اسکول کا دورہ کیا اور سی آئی ایس ایف بیڈمنٹن ہال کا افتتاح کیا اور خصوصی بچوں کے ساتھ  بات چیت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PPJK.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OS0L.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 30.08.2021 )

U.No.  8465

 



(Release ID: 1750619) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil