نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایک دن میں دو طلائی، دو نقرئی اور ایک کانسے کے تمغے کے ساتھ بھارت کے لئے پیرالمپک تمغوں کی جیت کا سلسلہ جاری رہا

Posted On: 30 AUG 2021 7:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30/اگست 2021 ۔

اہم جھلکیاں:

  • اونی لیکھرا نشانے بازی میں پیرالمپک طلائی تمغہ جیتنے والی تاریخ کی پہلی بھارتی خاتون بن گئیں
  • سمت انتل نے مردوں کے بھالا پھینک (ایف64) مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا
  • دیویندر، سندر اور یوگیش ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کا حصہ رہے ہیں

 

ایک دن میں ایک نہیں بلکہ پانچ تمغوں کے حصول کے ساتھ بھارت کے لئے یہ تیر شاندار رہا۔ بھارت کی اونی لیکھرا ملک کے لئے نشانہ بازی میں پیرالمپک  طلائی تمغہ جیتنے والی تاریخ کی پہلی بھارتی خاتون بن گئیں اور سُمت انتل نے مردوں کے بھالا پھینک (ایف64) مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا۔ اس کے ساتھ ہی ایتھلیٹکس میں بھالا پھینک اور ڈسکس تھرو مقابلوں میں بھارت کا دبدبہ برقرار ہے۔

اتوار کے روز کی شاندار کارکردگی کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے بھارت کے معروف بھالا پھینک کھلاڑی دیوندر نے ٹوکیو میں اپنا تیسرا پیرالمپک تمغہ اور 64.35 میٹر کی ذاتی بہترین کارکردگی کے ساتھ ایف 46 زمرے میں باوقار نقرئی تمغہ حاصل کیا۔ دیویندر نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا – گاندھی نگر میں ٹریننگ حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان کے سندر سنگھ گوجر نے 64.01 میٹر کے سیزن کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا اور بھارت نے اس مقابلے میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

اس ماہ ٹوکیو کے لئے روانہ ہونے سے قبل، سندر نے کہا تھا کہ وہ اچھے فارم میں ہیں اور وہ تمغہ جیتنے کے ہدف کے ساتھ ٹوکیو پیرالمپک جارہے ہیں، جس سے ریو اولمپک میں چوک گئے تھے۔

انھوں نے کہا تھا کہ میں 2016 سے ٹی او پی ایس سے جڑا رہا ہوں اور شروع سے ہی ٹی او پی ایس اور ایس اے آئی نے خاصی حمایت دی ہے، یہاں تک کہ حال ہی میں ویٹ رننگ اور ایک جیولین خریدنے کے لئے مالی مدد دی گئی۔ اس سے مجھے بھالا پھینکنے میں خاصی مدد ملی۔ میں اس حمایت کے لئے شکرگزار ہوں جو مجھے دی گئی ہے۔

دیویندر اور سندر ایس اے آئی کی ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کا حصہ رہے ہیں اور اسپورٹس سائنس سپورٹ کے ساتھ بین الاقوامی مقابلوں، قومی کوچنگ کیمپوں کے لئے انھیں حکومت کے ذریعے مالی مدد جاتی رہی ہے۔ سندر کے معاملے میں پروستھیسس، ساز و سامان اور کوچ فری کی مدد کے لئے مالی مدد دستیاب کرائی گئی۔

دو بھالا پھینک کھلاڑی ٹوکیو اسٹیڈیم میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے تھے، وہیں پہلی بار اولمپک پہنچے یوگیش کٹھونیا اسٹیڈیم کی دوسری طرف دن کا تیسرا تمغہ یقینی بنارہے تھے۔

یوگیش نے مردوں کی ڈسکس تھرو کے ایف 56 زمرے میں 44.38 میٹر کی سیزن کی بہترین کارکردگی کے ساتھ بھارت کے لئے نقرئی تمغہ جیتا اور اس مقابلے میں دبدبہ برقرار رکھا۔

سنہ 2017 میں ڈسکس تھرو بیک کرنے والے ہریانہ کے جوان نے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چمپئن شپ 2019 میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا اور 1984 کے اولمپک میں جوگیندر سنگھ بیدی کے ذریعے کانسے کا تمغہ جیتنے کے بعد ڈسکس تھرو میں پیرالمپک تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی مرد بن گئے ہیں۔

دیویندر اور سندر کی طرح یوگیش بھی ایس اے آئی کی ٹی او پی ایس اسکیم کا حصہ رہے ہیں، جس نے یوگیش کو چار بین الاقوامی مقابلوں کے لئے مالی مدد دی اور اسپورٹس سائنس کی حمایت کے ساتھ قومی کوچنگ کیمپ میں شرکت کی سہولت دستیاب کرائی۔

سبھی تینوں ایتھلیٹوں کو ٹوکیو پیرالمپک میں تمغے کا مضبوط دعویار مانا جارہا تھا اور وہ ان امیدوں پر کھرے اترے۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 8469

 


(Release ID: 1750616) Visitor Counter : 229


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil