وزارت آیوش
مرکزی وزیربرائے آیوش جناب سربانند سونووال نے شمال مشرق میں آیوش اقدامات کو فروغ دینے کے لیے بڑے منصوبوں کا اعلان کیا
گولپاڑہ کے دودھنوئی میں ایک نئے آیورویدک کالج کے لیے 70 کروڑ روپے کی مالی امداد کی فراہمی: سربانند سونووال
آیورویدک کالج ، گوہاٹی کوامتیازی مرکز کے طور پر ترقی دینے کے لیے 10 کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان
گوہاٹی میں منعقدہ شمال مشرقی ریاستوں کے وزراء آیوش اورصحت کی کانفرنس
Posted On:
28 AUG 2021 10:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 28 اگست شمال مشرق میں روایتی دواؤں کے طریقوں کو فروغ دینے کے اقدامات کے تحت بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیرجناب سربانند سونووال نے آیوش اور شمال مشرقی ریاستوں کے تمام وزیر صحت کی آج منعقدہ کانفرنس میں کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا۔ وزارت آیوش کے زیر اہتمام اس کانفرنس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ آیوش نظام ادویات کو کس طرح مؤثر طریقے سے عام کرنے اور اسے شمال مشرقی ریاستوں میں زیادہ مقبول بنایا جا ئے ۔
مرکزی وزیر جناب سونووال نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آیوش دواؤں کے ماہرین کی تعلیم اور تربیت کو فروغ دینے کے لیے آسام کے گولپاڑہ کے دودھنوئی میں ایک نئے آیورویدک کالج کے قیام کے لیے قومی آیوش مشن (این اے ایم) کی معاونت کے تحت 70 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت آیوش نے گوہاٹی میں گورنمنٹ آیورویدک کالج کو اپ گریڈ کرتے ہوئے ، اسے امتیازی مرکز کے طور پر تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں 10 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
جناب سونووال نے یہ بھی اعلان کیا کہ آیوش نظام کی ترقی اورفروغ کے لیے شمال مشرقی ریاستوں میں قومی آیوش مشن (این اے ایم) اسکیم کے ایک حصے کے طور پر 1000 نئے صحت اور بہبود کے مراکز (ایچ ڈبلیو سی) کھولے جائیں گے۔ آیوش کے ذریعہ فراہم کردہ روایتی ادویات کی مقبولیت کو فروغ دینے کے مقصد سے ، وزیر موصوف نے شمال مشرقی خطے میں این اے ایم کے تحت 100 آیوش ڈسپنسریوں کے قیام کا بھی اعلان کیا۔
شمال مشرق میں خام مال کی سیمی پروسیسنگ کے لیے ایک سہولت مرکز کھولے جانے کی جانکاری دیتے ہوئے ، مرکزی وزیر نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سےشمال مشرقی ریاستوں میں محکمہ بایو ٹکنالوجی کے تحت منی پور کے امپھال میں حیاتیاتی وسائل اور پائیدار ترقی کے لیے علاقائی قدرتی ادویات کا مخزن (آر آر ڈی آر) قائم کرنے کا بھی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ شمال مشرقی ریاستی حکومتوں ، مرکزی حکومت اور آیوش کالجوں میں تدریسی ہسپتالوں کے تحت آیوش طبی سہولیات کو آیوش ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (اے ایچ ایم آئی ایس) کے تحت لایا جائے گا تاکہ مختلف بیماریوں کے معالجے میں آیوش طریقہ کار کا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تیار کیا جا سکے۔
جناب سونووال نے یہ بھی بتایا کہ وزارت آیوش نے آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر وزارت کے ذریعہ مختلف اقدامات کا آغاز کر کے آزادی کے امرت مہوتسو پر سالانہ پروگراموں کا اہتمام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ تقریبات کی افتتاحی تقریب 30 اگست سے 5 ستمبر تک ہوگی۔
مرکزی وزیر مملکت برائے آیوش ڈاکٹر منجاپارہ مہندر بھائی کالو بھائی نے اپنی تقریر میں کہا کہ حکومت ہند شمال مشرقی خطے میں سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ روایتی دواؤں کے طریقوں کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔
کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہمنت بسوا سرما نے کہا کہ پورے شمال مشرقی خطے میں حیاتیاتی تنوع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اس خطے میں ایک آیوش مرکز کو فروغ دینے کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں۔
آسام کے وزیر صحت جناب کیشب مہنتا نے دیگر معززین کے ساتھ آج کی کانفرنس میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-8422
(Release ID: 1750229)
Visitor Counter : 187