کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

سال 22-2021 کے پہلے تین ماہ کے دوران ایف ڈی آئی ایکویٹی کی آمد میں پچھلے سال کی اسی مدت (6.56 بلین ڈالر) کے مقابلے میں 168 فیصد (17.57 بلین ڈالر) کا اضافہ ہوا


مالی سال 22-2021 کے پہلے تین ماہ یعنی اپریل, 2021 سے جون2021 کے دوران کل ایف ڈی آئی کی آمد 22.53 بلین ڈالر رہی جو مالی سال 22-2021 کے پہلے تین ماہ میں 11.84 بلین ڈالر سے نمایاں طور پر زیادہ ہے

مالی سال 22-2021 کے پہلے تین ماہ یعنی اپریل, 2021 سے جون 2021 کے دوران کل ایف ڈی آئی کی آمد مالی سال 22-2020 کے پہلے تین ماہ کے مقابلے میں 90 فیصد زیادہ ہے

آٹوموبائل انڈسٹری مالی سال22-2021 کے پہلے تین ماہ کے دوران کل ایف ڈی آئی ایکویٹی کی آمد میں 27 فیصد حصہ کے ساتھ سرفہرست شعبے کے طور پر ابھری، اس کے بعد بالترتیب کمپیوٹر سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر (17 فیصد) اور خدمات (11 فی صد) کا مقام رہا

Posted On: 28 AUG 2021 3:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی:28؍ اگست، 2021۔ایف ڈی آئی پالیسی میں اصلاحات، سرمایہ کاری میں سہولت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں ملک میں ایف ڈی آئی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔

ہندوستان کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے درج ذیل رجحانات عالمی سرمایہ کاروں کے درمیان سرمایہ کاری کی ترجیحی منزل کے طور پر اس کی پوزیشن کی تصدیق کرتے ہیں۔

بھارت نے مالی سال 22-2021 کے پہلے تین ماہ یعنی اپریل2021 سے جون 2021 کے دوران مجموعی طور پر 22.53 بلین ڈالر کی براہ راست آمد کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے جو کہ مالی سال22 -2020 کے پہلے تین ماہ ($ 11.84 بلین) کے مقابلے میں 90 فیصد زیادہ ہے۔

  • مالی سال 22-2021 کے پہلے تین ماہ (17.57 بلین ڈالر) میں ایف ڈی آئی ایکویٹی کی آمد 168 فیصد بڑھ گئی جو کہ ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں (6.56 بلین ڈالر) تھی۔
  • آٹوموبائل انڈسٹری مالی سال 2021-22 کے پہلے تین ماہ کے دوران کل ایف ڈی آئی ایکویٹی کی آمد میں 27 فیصد کے ساتھ سرفہرست شعبے کے طور پر ابھری، اس کے بعد بالترتیب کمپیوٹر سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر (17 فیصد) اور خدمات (11 فی صد) تھی۔
  • آٹوموبائل انڈسٹری کے شعبے کے تحت کرناٹک نے رواں مالی سال 22 -2021 کے پہلے تین ماہ کے دوران سب سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (88 فیصد) ریکارڈ کی۔
  • مالی سال22 َ-2021 (جون 2021 تک) کے دوران کل ایف ڈی آئی ایکویٹی کی آمد میں 48 فیصد حصہ کے ساتھ کرناٹک سب سے زیادہ وصول کنندہ ریاست ہے۔ اس کے بعد مہاراشٹر (23 فیصد) اور دہلی (11 فیصد) ہے۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:8408


(Release ID: 1750179) Visitor Counter : 280


Read this release in: Bengali , English , Marathi , Hindi