کوئلے کی وزارت

این سی ایل, وزارت کوئلہ 3.5 کروڑ روپے کا ہنر مندی کے فروغ کا پروجیکٹ شروع کرے گی


پانچ سو مقامی نوجوانوں کو پلاسٹک انجینئرنگ میں تربیت دی جائے گی

Posted On: 28 AUG 2021 12:37PM by PIB Delhi

این سی ایل روزگار پر مبنی مہارت دینے کے لیے 70 ہزار روپے فی ٹرینی خرچ کرے گی

  • قومی اسکل کوالیفیکیشن فریم ورک کے تحت تربیت
  • سی آئی پی ای ٹی، چنئی این سی ایل کی مؤثر تربیت کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا۔

کوئلہ کی وزارت کے تحت ایک منی رتنا کمپنی ناردرن کول فیلڈز لمیٹیڈ (این سی ایل) این سی ایل کے آپریشنل علاقوں میں اور اس کے آس پاس رہنے والے 500 نوجوانوں کو پلاسٹک انجینئرنگ تجارت کی تربیت دے گی اور مسابقتی بازار میں ان کی ملازمت کی تیاری کو یقینی بنائے گی۔ تربیت کا اہتمام سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی)، چنئی کے تعاون سے کیا جائے گا۔

این سی ایل اس رہائشی تربیتی پروگرام کے لیے کارپوریٹ سماجی تحفظ (سی ایس آر) کے تحت 70000 روپے فی ٹرینی خرچ کرے گی، جس میں کورس کی فیس، کورس کا مواد، یونیفارم، ٹریننگ کٹ، رہائش اور دیگر اوور ہیڈ چارجز ہوں گے۔ سی آئی پی ای ٹی کے ذریعہ بھوپال، گوالیار اور لکھنؤ میں واقع اس کے مراکز میں منتخب امیدواروں کو پلاسٹک پروسیسنگ، انجکشن مولڈنگ، بلو مولڈنگ، پلاسٹک ری سائیکلنگ وغیرہ کی ٹریننگ دی جائے گی۔ یہ تربیتی پروگرام نیشنل اسکل کوالیفکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے مقرر کردہ معیارات کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور نیشنل اسکل کوالیفیکیشن کمیٹی (این ایس کیو سی) سے منظور شدہ ہے۔

اس سلسلے میں این سی ایل ، کول انڈیا لمیٹڈ اور (سی آئی پی ای ٹی) ، چنئی کی ہولڈنگ کمپنی کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں۔

امیدواروں کے انتخاب کے لیے این سی ایل نے سی آئی پی ای ٹی کے ساتھ مل کر نگاہی اور کھڈیا پروجیکٹس میں دو روزہ اسکریننگ سیشن کا اہتمام کیا اور اس کے بعد 345 اہل امیدواروں کو اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا۔ باقی امیدواروں کو آنے والے اسکریننگ راؤنڈ میں منتخب کیا جائے گا۔

خاص طور پر این سی ایل نے مالی سال2020-21 کے دوران تقریبا 130 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں اور سال 2021-22 میں سی ایس آر سرگرمیوں پر 132.75 کروڑ روپے خرچ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

این سی ایل، حکومت ہند کی سنگرولی پر مبنی منی رتنا کمپنی 10 انتہائی میکانائزڈ اوپن کاسٹ کوئلے کی کانوں کے ساتھ کام کرتی ہے اور قومی کوئلے کی پیداوار کا 15 فیصد ہے۔ کمپنی نے گزشتہ مالی سال میں 115 ملین ٹن سے زائد کوئلے کی پیداوار کی تھی۔

 

******

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:8406



(Release ID: 1750070) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Hindi , Telugu