شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریاستوں میں شہری ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کا عمل


جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا نے کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، ناگالینڈ اور اڈیشہ کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا

Posted On: 27 AUG 2021 7:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی:27؍اگست،2021۔شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا نے کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، ناگالینڈ اور اڈیشہ کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ کر ریاست میں ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے معاملات میں تیزی لانے کے لئے ان کی ذاتی مداخلت کی درخواست کی ہے۔ اے اے آئی نے ملک میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اگلے 4-5 سالوں میں 20000 کروڑ روپے کی لاگت سے ہوائی اڈوں کی ترقی اور توسیع کا کام شروع کیا ہے۔

جناب سندھیا نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ جناب پنارائی وجین کی توجہ ان مسائل کی جانب دلائی ہے جو کیرالہ میں ہوا بازی کے شعبے سے متعلق مختلف منصوبوں کے نفاذ کو متاثر کر رہے ہیں۔

  •   اے اے آئی نے 152.5 ایکڑ اراضی کی ضرورت کا تخمینہ لگایا ہے جسے ابھی تک ریاستی حکومت کی جانب سے حوالے کرنا باقی ہے۔ اس میں سے 137 ایکڑ زمین اپرن کی ترقی، نئی ٹرمینل عمارت اور کارگو کمپلیکس کی تعمیر اور باقی 15.25 ایکڑ کار پارکنگ کے لیے استعمال کی جائے گی۔
  • علاقائی فضائی کنیکٹویٹی فنڈ ٹرسٹ (آر اے سی ایف ٹی) کے خلاف وی جی ایف شیئر کے طور پر ریاستی حکومت کی جانب سے 5.29 کروڑ روپے کی رقم بقایا ہے۔

اسی طرح مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیو راج سنگھ چوہان کو خط لکھتے ہوئے سندھیا نے درج ذیل مسائل پر زور دیا جو مدھیہ پردیش میں ہوا بازی کے شعبے سے متعلق مختلف منصوبوں کے نفاذ کو متاثر کر رہے ہیں۔

  • بھارت اسکاؤٹس اور گائیڈز کو منتقل کرنے کے لیے بھوپال ہوائی اڈے پر ہوائی اڈے کی حد سے باہر 20.67 ایکڑ اراضی درکار ہے۔
  • کھجوراہو ہوائی اڈے پر بنیادی پٹی اور آپریشنل ضروریات کے لیے 20 ایکڑ اراضی درکار ہے۔
  • سول انکلیو کی توسیع کے لیے گوالیار ہوائی اڈے پر 110 ایکڑ اراضی درکار ہے۔
  • دوسرے رن وے اور اس سے وابستہ انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے اندور ہوائی اڈے پر اضافی 2314.52 ایکڑ اراضی درکار ہے۔
  • علاقائی فضائی کنیکٹویٹی فنڈ ٹرسٹ (آر اے سی ایف ٹی) کے لیے وی جی ایف شیئر کے طور پر ریاستی حکومت کی طرف سے 1.79 کروڑ بقایا ہے۔
  • ریاستی حکومت اندور - دبئی روٹ پر بین الاقوامی اڑان آپریشنز کے لیے 100 فیصد وی جی ایف تعاون فراہم کرنے کی رضامندی دے سکتی ہے۔ ریاستی حکومت کی رضامندی حاصل ہونے پر 100 وی جی ایف تعاون کے لیے ایئرلائنز کی جانب سے بولی کے لیے راستے کھلے رکھے جائیں گے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب ادھو بالا صاحب ٹھاکرے کو خط لکھتے ہوئے جناب سندھیا نے مندرجہ ذیل مسائل پر روشنی ڈالی ہے جو مہاراشٹر میں ہوا بازی کے شعبے سے متعلق مختلف منصوبوں کے نفاذ کو متاثر کر رہے ہیں۔

  • اے اے آئی نے بنیادی فضائی پٹی اور اضافی انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے اکولا ہوائی اڈے پر 234.21 ایکڑ زمین کی ضروریات کا تخمینہ لگایا ہے۔ اس میں سے صرف 149.95 ایکڑ رقبہ اے اے آئی کے حوالے کیا گیا ہے۔ بقیہ 84.26 ایکڑ ابھی تک حوالے کرنا باقی ہے۔
  • اورنگ آباد ہوائی اڈے پر رن ​​وےکی توسیع کے لیے 182 ایکڑ اراضی درکار ہے اور متوازی ٹیکسی ٹریک کو کوڈ "ای" طیارے کے آپریشن کے لیے موزوں بنانے نیز گاؤں کی سڑک اور شہر کی طرف کی ترقی کے لیےگونڈیا ہوائی اڈے پر 47.60 ایکڑ اراضی کی ضرورت ہے۔
  • کولا پور ایئر پورٹ پر 64 ایکڑ اراضی کی ضرورت ہے تاکہ رن وے کی توسیع اور ای بی 320 قسم کے طیاروں کے آپریشن کے لیے ایئرپورٹ کی ترقی کے لیے اپروچ لائٹس کی تنصیب کی جائے۔
  •  امراوتی اور رتناگری ہوائی اڈوں کی ترقی کے لیے 95 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے آر سی ایس- اڑان آپریشن شروع کرنے کے لیے ہوائی اڈوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
  • سولاپور میں چمنی کو ہٹانے پر جلد از جلد غور کیا جا سکتا ہے، تاکہ سولا پور ہوائی اڈے کو آر سی ایس-اڑان کے تحت جوڑا جاسکے۔
  • ریاستی حکومت کی طرف سے بطور وی جی ایف شیئر برائے علاقائی فضائی کنیکٹویٹی فنڈ ٹرسٹ (آر اے سی ایف ٹی) 12.02 کروڑ روپے کی رقم بقایا ہے۔
  • ریاستی حکومت پونے - دبئی، پونے - بینکاک، پونے مالے، پونے - سنگاپور، پونے - کھٹمنڈو اور پونے - کوالالمپور راستوں پر بین الاقوامی اڑان آپریشنز کے لیے 100 فیصد وی جی ایف تعاون فراہم کرنے کے لیے اپنی رضامندی دے سکتی ہے۔ ریاستی حکومت کی رضامندی حاصل ہونے پر 100 وی جی ایف تعاون کے لیے ایئرلائنز کی جانب سے بولی کے لیے راستے رکھے جائیں گے۔

جناب سندھیا نے ناگالینڈ کے وزیر اعلی جناب نیفیو ریو کی توجہ ان امور پر مبذول کرائی ہے جو ناگالینڈ میں ہوا بازی کے شعبے سے متعلق مختلف منصوبوں کے نفاذ کو متاثر کر رہے ہیں۔

  • مرحلہ1 میں اے بی 320 قسم کے طیاروں کے آپریشن کے لیے رن وے کو 310 میٹر تک بڑھانے کے لیے 107 ایکڑ اراضی کی ضرورت ہے۔
  • مرحلہ 2 میں 230 ایکڑ اراضی شہر کی سائیڈ ڈیولپمنٹ، رن وے کو 600 میٹر تک بڑھانے اور ہینگرز، آر ای ایس اے (رن وے اینڈ سیفٹی ایریا) اور آئسولیشن بے کے ساتھ AB-320 قسم کے طیاروں کے آپریشن کے لیے رن وے کی توسیع کی ضرورت ہے۔
  •  ریاستی حکومت کی طرف سے بطور وی جی ایف شیئر ریجنل ایئر کنیکٹوٹی فنڈ ٹرسٹ (آر اے سی ایف ٹی) 31 جولائی 2021 تک کے لئے 0.18 کروڑ روپے کی رقم بقایا ہے۔

جناب سندھیا نے مندرجہ ذیل مسائل پر جناب نوین پٹنائک کی توجہ مبذول کرائی ہے جو اڈیشہ میں ہوا بازی کے شعبے سے متعلق مختلف منصوبوں کے نفاذ کو متاثر کر رہے ہیں۔

  • اے اے آئی نے ہوائی اڈے کے دوسرے مرحلے میں توسیع کے لیے 178 ایکڑ زمین کی ضروریات کا تخمینہ لگایا ہے۔ زمین ابھی حوالے نہیں کی گئی۔
  • جے پور اور اتکیلا ہوائی اڈوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے آر سی ایس اڑان پروازوں کے آپریشن کے لیےجلد از جلد تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
  • علاقائی ایئر کنیکٹوٹی فنڈ ٹرسٹ (آر اے سی ایف ٹی) کے لیے وی جی ایف شیئر کے طور پر ریاستی حکومت کی طرف سے 1.48 کروڑ روپے بقایا ہے۔
  • ریاستی حکومت بھونیشور - دبئی، بھونیشور - ابوظہبی، بھونیشور - بینکاک، بھوبنیشور - کوالالمپور، بھوبنیشور - کولمبو، بھوبنیشور - سنگاپور اور بھوبنیشور - کاٹھمنڈو راستوں پر بین الاقوامی اڑان آپریشنز کے لیے 100 فیصد تعاون فراہم کرنے کے لیے اپنی رضامندی بھی دے سکتی ہے۔ ریاستی حکومت کی رضامندی حاصل ہونے پر 100 وی جی ایف تعاون کے لیے ایئرلائنز کی جانب سے بولی کے لیے راستے رکھے جائیں گے۔

******

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:8405


(Release ID: 1750068) Visitor Counter : 184