وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

تشخیص محاصل قوانین (ترمیمی) ایکٹ 2021 کے ذریعے کی گئیں ترامیم سے متعلق ضابطہ سازی

Posted On: 28 AUG 2021 6:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  28/اگست2021 ۔ تشخیص محاصل قوانین (ترمیمی) ایکٹ 2021 (2021 ایکٹ)، جسے 13 اگست 2021 کو صدر کی منظوری مل گئی تھی، میں انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 (انکم- ٹیکس ایکٹ) میں ترمیم کردی ہے، تاکہ اس بات کا التزام کیا جاسکے کہ مستقبل میں انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 9 میں فائیننس ایکٹ 2012 کے ذریعے کی گئی ترمیم کی بنیاد پر بھارتی اثاثہ جات کی کسی آف شور (ماورائے ساحل) بالواسطہ منتقلی کے لئے ٹیکس کا کوئی مطالبہ نہ کیا جاسکے، اگر اس سے متعلق لین دین 28 مئی 2012 (یعنی اس تاریخ کو جس دن فائیننس بل 2012 کو صدر جمہوریہ کی منظوری ملی) سے پہلے کی جاچکی ہو۔

سنہ 2021 میں کی گئی ترمیم یہ التزام بھی کرتی ہے کہ 28 مئی 2012 (فائیننس ایکٹ 2012 کے سیکشن 119 کے تحت  مطالبے کو جائز ٹھہرائے جانے سمیت) سے پہلے بھارتی اثاثہ جات کی آف شور بالواسطہ منتقلی کے لئے کیا گیا مطالبہ مقررہ شرائط کی تکمیل کی صورت میں کالعدم قرار پائے گا۔ ان شرائط میں زیر التوا قانونی چارہ جوئی کی واپسی کے لئے ودڈرال یا حلف نامہ پیش کرنا اور اس سے متعلق ایک حلف نامہ پیش کرنا شامل ہے، تاکہ لاگت، نقصان، سود وغیرہ سے متعلق کوئی دعویٰ پیش نہ کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں اگر کوئی دوسری شرائط بھی ہیں تو ان کی تکمیل بھی شامل ہے۔  اس سلسلے میں جو رقم ادا / جمع کی گئی ہے وہ مذکورہ شرائط کی تکمیل کی صورت میں بغیر کسی سود کے واپس کی جائے گی۔

2021کے ایکٹ کے ذریعے کی گئی ترمیم کا مقصد ٹیکس کے تعلق سے یقینی صورت حال کی کیفیت پیدا کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایک بار جب مقررہ شرائط کی تکمیل ہوجاتی ہے تو انکم ٹیکس سے متعلق زیرالتوا کارروائی واپس لے لی جائے گی۔ اگر کوئی مطالبہ کیا گیا ہے تو وہ کالعدم قرار پائے گا، اور اگر کوئی رقم جمع کی گئی ہے تو اسے بغیر کسی سود کے ٹیکس دہندہ کو لوٹا دیا جائے گا۔ 2021 کے ایکٹ کے ذریعے کی گئی ترمیم کے نفاذ کے لئے انکم  ٹیکس رولز، 1962 میں ترمیم کے لئے ڈرافٹ رولز تیار کرلیے گئے ہیں، جس میں ان شرائط کا تعین کیا گیا ہے جن کی تکمیل کی جانی ہے اور اس طریقہ کار کا بھی تعین کیا گیا ہے جو 2021 کے ایکٹ کے ذریعے کی گئی ترمیم کے نفاذ کے لئے عمل میں لایا جانا ہے۔

مجوزہ ضابطوں پر مشتمل ڈرافٹ نوٹیفکیشن کو منظر عام پر لایا گیا ہے اور www.incometaxindia.gov.in کے ذریعے ان تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

سبھی حصص داروں اور عوام کی جانب سے ڈرافٹ نوٹیفکیشن کے بارے میں مشورے / تبصرے طلب کئے جاتے ہیں، جنھیں 4 ستمبر 2021 تک ای میل ایڈریس ustpl1[at]nic[dot]in  پر الیکٹرانک شکل میں جمع کرایا جاسکتا ہے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8417


(Release ID: 1750067) Visitor Counter : 194


Read this release in: English , Hindi , Telugu