وزارات ثقافت
’بھارت چھوڑو تحریک‘ کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر نمائش کے ذریعہ ایک سفر
Posted On:
28 AUG 2021 1:31PM by PIB Delhi
اہم سرخیاں:
نمائش کو نیشنل آرکائیوز آف انڈیا، نئی دہی میں آزادی کا امرت مہوتسو کے جزو کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔
عوام کے لئے یہ نمائش 9 اگست سے 8 نومبر 2021 تک، صبح 10 بجے سے شام 5:30 بجے تک کھلی ہے ۔
یہ نمائش تصاویر، سرکاری دستاویزات، ایل ای ڈی نقشوں کے ذریعہ بھارت چھوڑو تحریک کے دوران رونما ہوئے واقعات کو پیش کرتی ہے۔
آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کی یاد میں منائے جا رہے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے جزو کے طور پر نیشنل آرکائیوز آف انڈیا میں ’بھارت چھوڑو تحریک‘ کے موضوع پر ایک نمائش شروع کی گئی ہے۔ اس نمائش میں پبلک ریکارڈس، نجی خطوط، نقشوں، تصاویر اور دیگر متعلقہ مواد کے ذریعہ بھارت کی جہدوجہد آزادی میں بھارت چھوڑو تحریک کی اہمیت کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ نمائش عوام کے لئے 9 اگست سے 8 نومبر 2021 تک، صبح 10 بجے شام 5:30 بجے تک کھلی ہے۔
بھارت چھوڑو تحریک کے سفر کو پیش کرتی نمائش کی چند جھلکیاں۔ اس نمائش میں مختلف دلچسپ سیکشن ہیں جنہیں نیچے دکھایا گیا ہے۔
بھارت چھوڑو تحریک کی وجہ بننے والے حالات: برطانیہ نے بھارتی قائدین کی اجازت کے بغیر 1939 میں دوسری عالمی جنگ میں بھارت کی شمولیت کا اعلان کر دیا جس کی وجہ سے برٹش انڈیا کے صوبوں کی وزارتوں کے ذریعہ استعفیٰ دے دیا گیا۔ دائیں جانب بھارت چھوڑو تحریک کا پس منظر دکھایا گیا ہے۔
دی بریک ڈاؤن: نمائش نے کرپس مشن کے ناکام ہونے کے بعد کی صورتحال کو صحیح طریقے سے پیش کیا ہے۔ کرپس مشن کی ناکامی بھارت چھوڑو تحریک کی فوری وجہ ثابت ہوئی۔ گاندھی جی نے اس مشن کو پوسٹ ڈیٹیڈ چیک قرار دیا۔
22 اپریل 1942 کی تاریخ کے ایک مراسلے میں کرپس مشن کے بارے میں جناب مہادیو دیسائی کی رائے کو نمائش میں پیش کیا گیا ہے۔
دی سیکریٹ: نمائش نے اس دور کے خفیہ دستاویزات پیش کرکے کچھ گمنام اور دلچسپ حقائق پر روشنی ڈالی ہے۔ برٹش انڈیا کے انٹیلی جنس بیورو کا دستاویز ملاحظہ کیجئے جو کرپس مشن میں مسلم لیگ کی پوزیشن کو ظاہر کر تا ہے۔
دی پوئٹری: نمائش کے لئے پیش کی گئیں نظمیں ادب کے شائقین کے لئے توجہ کا مرکز ہیں۔ نظم ’کیا چاہتے ہیں‘ سامراجی طاقت سے آزادی کی بھارت کی آرزؤں کو اجاگر کرتی ہے۔
دی کال:مہاتما گاندھی نے ’کرو یا مرو ‘ کی اپیل کی۔ نمائش میں دکھائے گئے دستاویز شائقین کو ہمارے رہنماؤں کے ذریعہ دی گئی قربانیوں کے تئیں جذبہ و احترام سے بھر دیتے ہیں۔ کرو یا مرو کی اپیل نے بھارت چھوڑو تحریک کا آغاز کیا اور اگلے دن مہاتما گاندھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ نمائش تحریک کے دوران اخبارات کے ذریعہ نبھائے گئے کردار پر روشنی ڈالتی ہے۔
دی ریوولوشن : متعدد اہم رہنماؤں کی گرفتار کی وجہ سے اوشا مہتا اور رام منوہر لوہیا کے ذریعہ خفیہ اور زیر زمین ریڈیو اسٹیشن کی شروعات کی گئی۔ نمائش اس بیان کو صحیح طریقے سے پیش کرتی ہے کہ انقلاب کو قید نہیں کیا جا سکتا۔
دی سیکریفائس: نمائش فوجی اور پولیس کاروائیوں میں ہلاک شدگان اور مجروحین کی تعداد کے ریکارڈ کو دکھاتے ہوئے تحریک کے دوران قربانی اور جدوجہد کو پیش کرتی ہے۔
دی پیرلل گورنمنٹ: اترپردیش میں بلیا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آزادی کے اعلان کو دکھانے والی پرزنٹیشن نمائش میں توجہ کا مرکز ہے۔
چند دیگر خصوصیات:
اخبار کی رپورٹ ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتی جہاں چرچل کے نام سے گدھوں کو شہر میں چھوڑ دیا گیا تھا۔
روشن پرزنٹیشن نمائش میں اختراعی اضافہ ہیں جو واقعات کو تھری ڈی شکل میں پیش کر رہی ہیں۔
ایل ای ڈی پر مبنی پرزنٹیشن میں کوئی بھی شخص کسی بھی واقعہ کو اپنی مرضی کے مطابق جان سکتا ہے، یہ تکنیک نمائش میں تکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ نمائش کو دلچسپ بنانے میں بھی مدد کرتی ہے۔
****************
ش ح۔ ا ب ن۔م ف
U. NO. 8399
(Release ID: 1749956)
Visitor Counter : 401