وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پُنے  میں ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس ٹیکنالوجی کی میٹنگ سے خطاب کیا


ڈی آئی اے ٹی  اندرون ملک  دفاعی مینوفیکچرنگ کیلئے ٹیکنالوجسٹوں کا پول فراہم کرنے کیلئے کام کررہا ہے: وزیر دفاع

Posted On: 27 AUG 2021 6:10PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • ڈی آئی اے ٹی اہم دفاعی ٹیکنالوجیز میں خود انحصاری کیلئے  کام کررہا ہے
  • کوانٹم ٹیکنالوجی ، روبوٹکس اور آٹومیشن کے اسکول کھولے گئے ہیں
  • شادی  شدہ پی ایچ ڈی اسکالروں/ بین الاقوامی طلباء / ویزیٹنگ فیکلٹی کیلئے رہائش کی سہولت

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے مورخہ 27اگست 2021 کو ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس ٹیکنالوجی (ڈی آئی اے ٹی)، ایک ڈیمڈ یونیورسٹی کا اس کے چھٹے عام اجلاس کی میٹنگ کیلئے دورہ کیا۔ وہ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین اور چانسلر ہیں ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ بیحد فخر کی بات ہے کہ ڈی آئی اے ٹی سائنس میں ایڈوانس کورسیز کا انعقاد کرکے، نیز دفاع اور قومی سلامتی سے متعلق ٹیکنالوجی فراہم کرکے ملک کی تعمیر میں تعاون کررہاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016U04.jpg

جناب راجناتھ سنگھ نے کہا  کہ’’ہمارے وزیراعظم کاوِژن ہمارے ملک کو خودکفیل ’آتم نربھر ‘بنانے کا ہے۔ اس سمت میں ہم نے اندرون ملک دفاعی ٹیکنالوجی  اور  مینوفیکچرنگ کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات کیلئے مستقبل میں جنگ کی مہارت سے آراستہ ٹیکنالوجسٹوں کے  بڑے پول کی ضرورت ہے‘‘۔

وزیر دفاع نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ڈی آئی اے ٹی نے اس سمت میں نئے کوانٹم ٹیکنالوجی ، روبوٹکس اور آٹومیشن اور دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نئے اسکول  کھول کر سرگرم رول ادا کیا ہے۔ بھارت نژاد اہم پروفیسروں کے ساتھ اس طرح کی میٹنگ اور تسلیم شدہ غیرملکی اداروں کے اشتراک سے یہ انسٹی ٹیوٹ ایک سرکردہ ٹیکنالوجی مرکز میں تبدیل ہوجائیگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس ٹیکنالوجی (ڈی آئی اے ٹی) نے کوانٹم ٹیکنالوجی اور روبوٹکس کے سیکٹر میں بین موضوعاتی تحقیقاتی اور تدریسی پروگرام شروع کیا ہے۔ انہوں نے ان تکنیکوں میں کچھ کارکردگیوں کا بھی مشاہدہ کیا۔

وزیر دفاع نے اس بات پر اطمینان کااظہار کیا کہ ڈی آئی اے ٹی آرٹیفیشل انٹلی جنس اور سائبر سیکورٹی میں نوجوان انجینئرنگ پیشہ وروں کے فائدے کیلئے آن لائن سرٹیفکیٹ کورسز کاانعقاد کررہاہے۔ یہ کورسز مستقبل کے انفارمیشن کی سیکورٹی اور وارگیمنگ کیلئے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بیحد خوش آئندہے کہ ڈی آئی اے ٹی کے ذریعے 1500 نوجوان پیشہ ور افراد کو پہلے ہی تربیت فراہم کی جاچکی ہے۔ ان اقدامات سے کلیدی دفاعی ٹیکنالوجی میں خودانحصاری کی راہ ہموار ہوگی۔ حالیہ برسوں میں ایم ٹیک ، ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی میں بہترین معیاری طلباء کے ساتھ ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ کتابیں، پیٹنٹس اور مقالات کی اشاعت میں اضافہ ہورہا ہے جو انسٹی ٹیوٹ کی تعلیمی ترقی کاثبوت فراہم کررہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OWV9.jpg

جنرل باڈی میٹنگ کے بعد وزیر دفاع نے ڈی آئی اے ٹی کے اساتذہ ،طلباء اور عملے سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی اے ٹی معروف غیرملکی اداروں سے تعلق رکھنے والے بھارت نژاد اہم پروفیسروں کے ساتھ اشتراک وتعاون کے عمل میں ہے، اس سے ہمارا انسٹی ٹیوٹ ان شعبوں میں   سرکردہ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ بننے کے قریب ہوگا۔ وزیر دفاع نے ان کلیدی ٹیکنالوجیز میں خودکفالت کیلئے سرکردہ ادارہ کی حیثیت حاصل کرنے کیلئے ڈی آئی اے ٹی کو مبارکبا د دی۔

ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس ٹیکنالوجی (ڈی آئی اے ٹی) جو ہماری دفاعی خدمات کیلئے میزائیل ٹیکنالوجی ،سائبر سیکورٹی ، کرپٹولوجی جیسے مختصر مدتی خصوصی کورسیز کا بھی اہتمام کررہا ہے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ڈی آئی اے ٹی نے متعدد بین الاقوامی ورکشاپوں کاانعقاد کیا ہے۔ مسلح افواج اور ڈی آرڈی او کے سائنسداں ان ورکشاپوں کے ذریعے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہے ہیں اور وہ اس یونیورسٹی سے باقاعدگی کے ساتھ ڈاکٹورل اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری  حاصل کررہے ہیں۔

ڈی آئی اے  ٹی کی تعلیمی مہارت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ڈی آئی اے ٹی کے فیکلٹی ممبران اس سلسلے میں بنیاد گزار ہیں اور مجھے یہ بھی اطلاع دی گئی ہے کہ ڈی آئی اے ٹی کے تین پروفیسر دنیا کے اعلیٰ ترین دو فصد درجے میں اپنامقام رکھتے ہیں۔ میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں اور اس مقام کو حاصل کرنے کیلئے اور بھی بہت سے لوگوں کیلئے تمنا کرتا ہوں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003L5YO.jpg

وزیر دفاع نے کیمپس میں شادی شدہ پی ایچ ڈی اسکالروں / بین الاقوامی طلباء/ ویزٹنگ فیکلٹی کیلئے نوتعمیر شدہ رہائش کاافتتاح کیا۔ ہاسٹل کے افتتاح کے بعد انہوں نے ڈی آئی اے ٹی کے فری اسپیس آپٹیکل کمیونیکیشن پروجیکٹ کا بھی معائنہ کیا۔

جناب راجناتھ سنگھ نے وبا کے دوران ملک کے بحران کے دور میں آگے آنے کیلئے ڈی آئی اے ٹی اور دفاعی تحقیقاتی اور ترقیاتی ادارہ (ڈی آر ڈی او پی) کی تعریف کی۔ وبا کے اس دور میں ڈ ی ا ٓئی اے ٹی نے کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کیلئے 9 پیٹنٹ حاصل کیے اور صنعتی شراکت داروں کے ساتھ ملکر ان ٹیکنالوجیز کو تیار کیا۔

اس موقع پر دفاعی تحقیقاتی و ترقیاتی محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین جناب جی ستیش ریڈی ، ڈی آئی اے ٹی کے وائس چانسلر ڈاکرٹ سی پی رامانارائنن ، سینئر فیکلٹی ممبران، سینئر سول اور ملٹری افسران اور اسکالر بھی موجود تھے۔

******

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:8374


(Release ID: 1749801) Visitor Counter : 185


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil