وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ انکم ٹیکس نے راجکوٹ میں تلاشیاں انجام دیں

Posted On: 27 AUG 2021 6:42PM by PIB Delhi

محکمہ انکم ٹیکس نے 24.08.2021 کو راجکوٹ میں واقع ایک گروپ پر تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی۔ یہ گروپ گجرات کے ممتاز ریئل اسٹیٹ بلڈرز اور ڈیولپرز میں شامل ہے اور راجکوٹ اور اس کے آس پاس ریئل اسٹیٹ، تعمیرات اور لینڈ ٹریڈنگ کے کاروبار میں سرگرم ہے۔ آپریشن میں اس کے 40 سے زائد احاطوں کو کور کیا گیا۔

تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کے دوران بہت سی مجرمانہ دستاویزات، کاغذات، ڈجیٹل شواہد وغیرہ ضبط کیے گئے جو کہ بے حساب لین دین میں گروپ کے ملوث ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ کھاتوں کے باہر لین دین، بے حساب نقد اخراجات، نقد پیشگی وصول اور نقد رقم میں ادا کردہ سود کے ٹھوس شواہد پائے گئے۔ ریئل اسٹیٹ پروجیکٹس، فلیٹوں، دکانوں اور زمین کے سودوں میں پیسے کی ادائیگی کے شواہد بھی ملے ہیں۔ تقریباً 350 کروڑ روپے کے مختلف منصوبوں میں کل بے حساب نقد رسیدیں مصدقہ شواہد کے ساتھ ملی ہیں۔ اس کے علاوہ، تقریباً 154 کروڑ روپے کی زمین کی خریداری سے متعلق شواہد بھی ملے ہیں، جن میں سے 144 کروڑ روپے نقد ادا کیے گئے۔

مجموعی طور پر، تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کے نتیجے میں مختلف تشخیصی سالوں میں 300 کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی چھپانے کا پتہ چلا ہے، جس میں اضافے کا امکان ہے۔ مختلف احاطوں سے 6.40 کروڑ روپے سے زائد کی بے حساب نقدی اور 1.70 کروڑ روپے کے زیورات ضبط کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، 4 کروڑ روپے کے اقراری نوٹس بھی ملے ہیں اور سرچ آپریشن کے دوران 25 لاکرز برآمد ہوئے ہیں جن پر پابندی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 8381


(Release ID: 1749792) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi , Telugu