وزارت دفاع

فضائیہ کہ مشرقی کمان میں  کمانڈروں کی کانفرنس  

Posted On: 27 AUG 2021 4:54PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 27 اگست / ایئر چیف مارشل  ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ،  وی ایم ، اے ڈی سی ، فضائیہ  کے سربراہ آر  کے ایس بھدوریا   نے ای اے سی کی کمانڈروں کی کانفرنس   کے لئے 26 اور 27 اگست ، 2021 ءکو  شیلانگ میں  فضائیہ کی مشرقی کمان  ( ای اے سی ) کے صدر دفتر  کا دورہ کیا ۔ اُن کی آمد پر سی اے سی کا استقبال  مشرقی ایئر کمان کے  کمانڈنگ اِن چیف  ایئر  مارشل امت دیو ، اے  وی ایس ایم  ، وی ایس ایم ، اے ڈی سی  ،  ایئر آفیسر نے کیا ۔

          دو روزہ کانفرنس  میں  کمان  کے لئے مقررہ  آپریشنل  اہداف  میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا  اور   مکمل جنگی  طیاروں  کے   طور طریقوں پر  تبادلۂ خیال کیا  گیا ۔ سی اے ایس نے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے  مجموعی عسکری  تناظر میں فضائیہ کی مشرقی کمان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے    کمان کی تیاریوں  پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے  مشرقی سیکٹر میں ایڈوانس لینڈنگ گراؤنڈس ( اے ایل جی ) سمیت  مختلف اسٹیشنوں میں  صلاحیت اور بنیادی ڈھانچے  کو مضبوط  کرنے پرزور دیا ۔

          سی اے ایس نے کمانڈروں پر زور دیا کہ   وہ  نو جوان  فضائی جانبازوں کو  اپنے کاموں میں  اپنی تربیت اور مہارت کا مکمل  استعمال کرنے اور نئی نسل کے ہتھیاروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے پر توجہ دیں ۔  انہوں نے   اپنی آپریشنل  تیاریوں کو بہتر  بنانے کی مسلسل کوششوں کے لئے ای اے سی کے تمام عملے کے تعاون کی ستائش کی ۔

          سی اے ایس نے   آپریشن  ، رکھ رکھاؤ اور انتظامیہ  کے شعبوں میں  بہترین کارکردگی حاصل کرنے پر  اسٹیشنوں کو ٹرافیوں  سے نوازا ۔  تیزپور کے ایئر فورس  اسٹیشن کو  بیسٹ فلائنگ اسٹیشن – پرائیڈ آف ای اے سی  کی ٹرافی سے  نوازا گیا ، جب کہ  سلوا کے ایئر فورس اسٹیشن کو  بیسٹ نان فلائنگ  اسٹیشن   قرار دیا گیا ۔

Photo(1)(1)RSBH.jpeg

 

Photo(2)3HT2.jpeg

 

Photo(3)KNXQ.jpeg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔  )

U.No.  8365



(Release ID: 1749747) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Tamil