شہری ہوابازی کی وزارت
جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے ریاست میں ہوا بازی کے شعبے کو مستحکم کرنے کے لئے ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ کو مکتوب لکھا
Posted On:
26 AUG 2021 8:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26؍ اگست : شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جناب جے رام ٹھاکر کو ایک مکتوب لکھ کر کے ریاست میں ہوا بازی کے شعبے کو مستحکم کرنے کے لئے معاملے میں تیزی لانے اور ذاتی مداخلت کی گزارش کی۔ اے اے آئی نے ملک میں اگلے 4 سے 5 سالوں میں 20 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے ہوائی اڈوں کی ترقی اور توسیع کا کام شروع کیا ہے تاکہ ملک میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جاسکے۔
جناب سندھیا نے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر کو درج ذیل امور کی جانب توجہ دلائی ہے، جو ہماچل پردیش میں ہوا بازی کے شعبے سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کے نفاذ کو متاثر کر رہے ہیں۔
- اے اے آئی نے رَن وے کو مستحکم کرنے اور اے اے آئی کی رہائشی کالونی کی تعمیر کے لئے شملہ ہوائی اڈے پر 13 ایکڑ اراضی کی ضرورت کا تخمینہ لگایا ہے۔ مزید یہ کہ ریاستی حکومت سے رکاوٹوں کو دور کرنے کی حمایت کی توسیع اور اے ٹی آر -72 قسم کے طیارے کی خدمات شروع کرنے کے لئے شملہ ایئر پورٹ کو فعال بنانے کے لئے اراضی کی ضرورت کی فراہمی کی گزارش کی ہے۔
- ریاستی حکومت سے شملہ، منڈی ، منالی، بڈی بنیادی ڈھانچے کے کام کو مکمل کرنے اور جلد از جلد ان ہیلی پورٹ کی خدمات شروع کرنے کی گزار ش کی ہے۔
- علاقائی فضائی کنکٹی وٹی فنڈ ٹرسٹ (آر اے سی ایف ٹی) کے لئے وی جی ایف کے حصے کے طور پر ریاستی حکومت پر 1.44 کروڑ روپے کی رقم کا بقایا ہے۔
*******
(ش ح- ع م- ق ر)
U-8342
(Release ID: 1749482)
Visitor Counter : 184