بجلی کی وزارت
بجلی کی وزارت کی طرف سے انضباطی پیمانوں کی نگرانی اور معاملات حل کرنے کے لئے بروقت مداخلت کی خاطر ریگولیٹری کمپلائنس مانیٹرنگ ڈویژن کا قیام
فورم آف ریگولیٹرز کامختلف پیمانوں سے متعلق مشترکہ اصول مرتب کرنے اور انہیں اختیار کرنے کا عزم
بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ کی بجلی ریگولیٹروں کے ساتھ بات چیت
Posted On:
26 AUG 2021 4:20PM by PIB Delhi
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج یہاں الیکٹرسٹی ریگولیٹروں سے بات چیت کی ۔ ریگولیٹز کی فورم نے مختلف پیمانوں اور معاملوں سے متعلق ضابطے تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ ضابطے ریاستی کمیشن اختیار کریگا۔ اس سے ریاستی کمیشنوں کو بہترین طریقہ کار لانے اور اصلاحات و پالیسیوں پر تیزی سے عمل کرنے میں مدد ملے گی ۔
میٹنگ کے دوران مطلع کیا گیا کہ بجلی کی وزارت وسائل سے متعلق لوڈ فلیکچوئیشن کے مطابق بجلی کی خریداری ، کنٹریکٹ کی شرائط، انرجی مکس اور قابل تجدید ذمہ داریوں پر کام کر رہی ہے۔ یہ دونوں اگلے دو یا تین مہینوں میں ہونی ہیں۔
بجلی کی وزارت نے ایک انضباطی تکمیل ڈویژن قائم کیا ہے جو مختلف انضباطی پیمانوں اور ڈسکو م کے ذریعے ان کی تعمیل کے علاوہ ریاستی کمیشنوں کا نگرانی کریگا۔
بجلی کی گاڑیوں سے متعلق معاملات بھیزیر غور آئے تکنیکی اور تجارتی معاملے ریاستی کمیشن نمٹائے گا تاکہ بجلی کی گاڑیوں کو فروغ دیا جاسکے۔
ان کے علاوہ جن معاملات پر غور و خوض کیا گیا ان میں ریگولیٹری معاملے مثلاً ترسیلی کمپنیوں کی مالی صورتحال، بقایات کی ادائیگی، اے ٹی اینڈسی نقصانات میں کمی وغیرہ شامل ہیں۔ بجلی کی وزارت مرکزی حکومت کی زیادہ تر سفارشات پر پہلے ہی کام کر چکی ہے اور درخواست کی ہے کہ سنٹرل کمیشن سفارشات پر جلد از جلد عمل کرے تاکہ صارفین کے لیے خدرہ ٹیرف کو کم کی اجا سکے ۔
<><><><><>
ش ح،ع س، ج
U.No. : 8308
(Release ID: 1749460)
Visitor Counter : 201