امور داخلہ کی وزارت

مرکزی داخلہ سکریٹری نے کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کیرلا اور مہاراشٹر کی ریاستی حکومتوں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا

Posted On: 26 AUG 2021 7:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26؍اگست،2021۔مرکزی داخلہ سکریٹری نے کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کیرلا اور مہاراشٹر کی ریاستی حکومتوں کی جانب سے کئے جانے والی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ کے دوران کیرل اور مہاراشٹر میں کووڈ-19 کی صورتحال کے مجموعی انتظام وانصرام کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔ مرکزی داخلہ سکریٹری نے انفیکشن کی روک تھام کیلئے ریاستی حکومتوں کی جانب سے کی جارہی کوششوں کی ستائش کی اور پایا کہ انفیکشن میں اضافے پر قابوپانے کیلئے اور زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے زیادہ انفیکشن والے علاقوں میں رابطے میں آنے والے افراد کاپتہ لگانا، ٹیکہ کاری مہمات اور کووڈ کے نقطہ نظر سے مناسب طرز عمل جیسے اقدامات کے ذریعے مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ ریاستی حکومتوں کو زیادہ پازیٹیو معاملے والے علاقوں میں رات کاکرفیو لگانے کے امکانات تلاش کرنے چاہئیں۔

ریاستی حکومتوں کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ اپنے یہاں چلائی جارہی ٹیکہ کاری مہم کوجار ی رکھیں اور اگر انہیں اور زیادہ ٹیکوں کی ضرورت ہے تو جہاں تک ممکن ہوگا انہیں اور زیادہ ٹیکے دستیاب کرائے جائیں گے۔ حالانکہ موصو ل شدہ ٹیکوں کی خوراکوں کااستعمال کرنے کی سمت میں کوشش کی جانی چاہئے۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ ٹیکہ کاری کے ساتھ ساتھ کووڈ کے نقطہ نظر سے مناسب طرز عمل جاری رکھنے کیلئے بھی تحریک دی جانی چاہئے اور آنے والے تہواروں کے دوران ایسی تقریبات منعقد کرنے سے احتراز کرناچاہئے جن میں بڑی تعداد میں لوگوں کو ایک ہی مقام پرجمع ہونے کاامکان ہو۔ یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ دونوں ریاستوں کے ان مقامات پر جانچ بڑھانی چاہئے جہاں پازیٹیویٹی  کی شرح اونچی بنی رہی ہے۔ اگلے کچھ مہینوں میں وائر س کے انفیکشن کی سطحوں میں کمی لانے پر بھی  دھیان مرکوز کیا جانا چاہئے تاکہ انفیکشن کے  چین کو زیادہ کارگر طریقے سے روکاجاسکے۔

اس میٹنگ میں ڈاکٹر وی کے پال، رکن (صحت)، نیتی آیوگ، سکریٹری ، صحت وخاندانی بہبود کی وزارت،حکومت ہند ، ڈائرکٹر متعدی امراض سے متعلق قومی مرکز(این سی ڈی سی)  اور کیرل اور مہاراشٹر کے چیف سکریٹریز  اور پولیس کے ڈائرکٹر  جنرل نے حصہ لیا۔

 

 

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:8330



(Release ID: 1749457) Visitor Counter : 169