عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘‘سول سرونٹس کے کام کاج کے طریقے کی رُول سے رول میں تبدیلی ’’



مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈ منسٹریشن، نئی دہلی میں ایک ورکشاپ بعنوان ‘‘ سول سروسز صلاحیت سازی کا قومیپروگرام’’ سے خطاب کیا



‘‘مشن کرم یوگی’’ (ایم کے)، قومی پروگرام برائے سول سروسز صلاحیت سازی (NPCSCB) کا مقصد موجودہ وسائل کا استعمال اور انکے مزید فروغ کے زریعے صلاحیت پر مبنی تعلیم و ترقی سے

‘‘اگلے سال جنوری تک ملک کے ہر ضلع میں واحد حام اہلیت امتحان کرانے کی کوششیں جاری’’

Posted On: 26 AUG 2021 4:08PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج) برائے سائنسی و ٹکنالوجی، وزیر مملکت (آزاد چارج)، وزیر مملکت برائے وزیر اعظم کا دفتر، عملے، شکایات  اور پینشن ، ایٹمک انرجی اور خلا، ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ آزاد ہند ستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی مدد اور تعاون سے سول سرونٹس کے کام کے طریقے کو ‘‘رُول   ٹو رول ’’ میں بدلنے کے لیے ایک ناور اقدام کیا گیا ہے، جو حکومت کی انتہائی جرات اصلاح ‘‘مشن کرم یوگی’’ کے زریعے کیا گیا ہے ، تاکہ پُر اعتماد ہو کر اپنے فرائض کو انجام دیں۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈ منسٹریشن میں ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے جس کا عنوان تھا ، ‘‘سول سروسز صلاحیت سازی کے لیے قومی پروگرام ’’، وزیر موصوف نے کہا کہ یہ صلاحیت سازی آزادی کے 75برس مکمل ہونے کے موقع پر کی جا رہی ہے اور ہندستان نہ صرف ان 75برسوں میں بر قرار رہا بلکہ ایک قوم کے طور پر مضبوط بنکر ابھرا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013XWY.jpg

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت نے بڑے پیمانے پر انتظامی اصلاحات کی ہیں اور وزیر اعظم نے ملک کو ایک کلچر دیا ہے جو نئے ہندستان کے عین مھابق ہے اور وزیر اعظم وزیر ڈگر سے ہٹ کر سوچنے کا حوصلہ اور اعتماد رکھتے ہیں ۔

موجودہ وقت میں سول سرونٹس  کے رول پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی ذمہ داریاں وقت کے ساتھ بدلی ہیں اور انکی جو ابدیہی بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ذمہ دار قوم کے لیے نصب العین یہی ہوتا ہے کہ اسکے عوام کی زندگی میں آسانی آئے اور ہندستان اس جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002L79Q.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ مودی سرکار نے 2016 میں یک انکلابی متعلہ کیا تھا جس کے تحت سول سرونٹس کے لیے لازمی کیا گیا کہ وہ اپنے متعلقہ کیڈر میں جانے سے قبل تین مہینے اسسٹنٹ سکریٹریز کے عہدے پر کام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال جنوری تک ہر ضلع کی سطح پر واحد اہیت امتحان کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے سول سرونٹس کے ساتھ سائنسی ادارہ جاتی طریقے کار کے میکانزم پر بات کی تاکہ وہ لوگ مستقبل کی آزمائشوں کے لیے تیار ہو سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WAX8.jpg

سیکرٹری ، ڈی او پی ٹی ، جناب دیپک کھنڈیکر ، ڈائریکٹر جنرل ، IIPA ،جناب ایس این ترپاٹھی اور رجسٹرار ، IIPA،جناب امیتابھ رنجن اس موقع پر متعدد اکابرین کے سربراہ  موجود تھے۔

<><><><><>

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8307


(Release ID: 1749452) Visitor Counter : 239


Read this release in: English , Punjabi , Hindi , Tamil