شہری ہوابازی کی وزارت
جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا نے ریاست میں ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے کرناٹک کے سی ایم کو خط لکھا
प्रविष्टि तिथि:
26 AUG 2021 8:04PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب باسوراج سومپا بومئی کو خط لکھا ہے اور ریاست میں ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے معاملات میں تیزی لانے کے سلسلے میں ان کی ذاتی مداخلت کی درخواست کی ہے۔ اے اے آئی نے ملک میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے اگلے 4 سے 5 سالوں میں 20,000 کروڑ روپے کی لاگت سے ملک میں ہوائی اڈوں کی ترقی اور توسیع کا کام شروع کیا ہے۔
جناب سندھیا نے مندرجہ ذیل مسائل پر جناب باسوراج سومپا بومئی کی توجہ مبذول کرائی ہے جو کرناٹک میں ہوا بازی کے شعبے سے متعلق مختلف منصوبوں کے نفاذ کو متاثر کر رہے ہیں:
- اے اے آئی نے بیلگاوی ہوائی اڈے پر 370 ایکڑ اراضی کی ضرورت کا تخمینہ لگایا ہے، جس میں سے صرف 348.6 ایکڑ زمین سونپی گئی ہے۔
- اسی طرح اے اے آئی نے میسور ہوائی اڈے پر 240 ایکڑ رقبہ مختص کرنے کی درخواست کی ہے۔ تاہم مذکورہ اراضی ابھی تک ریاستی حکومت کی طرف سے سونپی نہیں کی گئی ہے۔
- حکومت کرناٹک کو شیوموگا اور وجے پورہ ہوائی اڈوں کو فعال کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنا چاہیے تاکہ RCS-UDAN 4.1 کے تحت موصول ہونے والی بولیوں پر غور کیا جا سکے۔
- ریاستی حکومت کی جانب سے ریجنل ایئر کنیکٹوٹی فنڈ ٹرسٹ کے لیے وی جی ایف شیئر کے حصے کے طور پر 7.55 کروڑ روپے کی رقم بقایا ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
U: 8335
(रिलीज़ आईडी: 1749440)
आगंतुक पटल : 202