شہری ہوابازی کی وزارت
جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا نے ریاست میں ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے جھارکھنڈ کے سی ایم کو خط لکھا
प्रविष्टि तिथि:
26 AUG 2021 8:03PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین کو خط لکھا ہے اور ریاست میں ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے معاملات میں تیزی لانے کے سلسلے میں ان کی ذاتی مداخلت کی درخواست کی ہے۔ اے اے آئی نے ملک میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے اگلے 4 سے 5 سالوں میں 20,000 کروڑ روپے کی لاگت سے ملک میں ہوائی اڈوں کی ترقی اور توسیع کا کام شروع کیا ہے۔
جناب سندھیا نے مندرجہ ذیل مسائل پر جناب ہیمنت سورین کی توجہ مبذول کرائی ہے جو جھارکھنڈ میں ہوا بازی کے شعبے سے متعلق مختلف منصوبوں کے نفاذ کو متاثر کر رہے ہیں:
- رانچی ہوائی اڈے کی تجدید اور ترقی کے لیے اے اے آئی نے 506.4 ایکڑ اراضی کی ضرورت کا تخمینہ لگایا ہے، جسے ابھی اے اے آئی کے حوالے کیا جانا باقی ہے۔
- اسی طرح، اے اے آئی کو دھل بھم گڑھ ہوائی اڈے کی ترقی کے لیے 545 ایکڑ اراضی درکار ہے تاکہ اسے اے 320 قسم کے طیاروں کے آپریشن کے لیے موزوں بنایا جا سکے۔
- ریاستی حکومت کو دیوگھر ہوائی اڈے کے لیے رابطہ سڑک کو مکمل کرنا ہے، جو بصورت دیگر کام کرنے کے لیے تقریباً تیار ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
U: 8336
(रिलीज़ आईडी: 1749439)
आगंतुक पटल : 200