وزارتِ تعلیم

اے آئی سی ٹی ای اور بی پی آر اینڈ ڈی آئندہ روز منتھن۔2021 کا آغاز کریں گے

Posted On: 25 AUG 2021 6:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 اگست 2021:

بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ(بی پی آر اینڈ ڈی) میں ڈائرکٹر جنرل، آئی پی ایس، جناب وی ایس کے کومودی اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کے چیئرمین پروفیسر انل ڈی سہسربدھے 26 اگست، 2021 کو نیشنل میڈیا سینٹر میں منتھن۔2021 کا آغاز کریں گے۔

ہیکھاتھن ’’منتھن۔2021‘‘ اختراعی تصور کی پہچان اور ہماری انٹلی جینس ایجنسیوں کے سامنے آنے والی 21ویں صدی کی سلامتی سے متعلق چنوتیوں کے تکنیکی حل تلاشنے کے لئے کی گئی ایک خصوصی قومی پہل قدمی ہے۔ 28 نومبر سے یکم دسمبر 2021 تک ہونے والی 36 گھنٹوں کی اس آن لائن ہیکاتھن میں ملک بھر کے تعلیم اداروں سے منتخب کیے گئے نوجوان اور درج رجسٹر اسٹارٹ اپس حصہ لیں گے، جو یہاں پر اپنی تکنیکی مہارت اور تکنیکی اہلیت کا استعمال کرکے مضبوط، محفوظ اور مؤثر تکنیکی حل پیش کریں گے۔ فاتح ٹیموں کو مجموعی طور پر 40 لاکھ روپئے کی رقم بطور انعام پیش کی جائے گی۔ توقع کی جاتی ہے کہ شراکت داروں کے ذریعہ ہمیشہ بدلتی سلامتی سے متعلق چنوتیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، 6 موضوعات کے تحت 20 مختلف چنوتیوں کے لئے آرٹیفشیل انٹلی جینس، ڈیپ لرننگ، آگمنٹیڈ ریئلٹی ، مشین لرننگ وغیرہ کے استعمال سے ڈجیٹل حل نکالے جائیں گے۔ ان میں فوٹو/ویڈیو جائزہ، کریئٹر کی جانکاری کے ساتھ ہی فرضی مواد کی پہچان، پیش گوئی سائبر جرائم اعدادو شمار جائزہ، وغیرہ شامل ہیں۔

منتھن 2021 دو مراحل میں مکمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں، شرکاء حضرات کے ذریعہ مسائل کے تعلق سے اپنے تصورات جمع کیے جانے کا امکان ہے، جن کا وہ پورٹل پر حل نکالنا چاہتے ہیں۔ شعبے کے ماہرین کے گروپ کے ذریعہ ان جمع کیے گئے خیالات کا تجزیہ کیا جائے گا اور 28 نومبر 2021 سے ہونے والے گرانڈ فینالے یا دوسرے مرحلے کے لئے صرف اختراعی خیالات کو منتخب کیا جائے گا۔ گرانڈ فینالے کے دوران، منتخبہ شرکاءکے ذریعہ اپنی اسکیموں کے مطابق حل تیار کیے جانے اور جیوری کے سامنے یہ ثابت کرنے کی توقع ہے کہ ان کی اسکیم تکنیکی اعتبار سے عملی ہے اور اس سے بھی اہم بات یہ کہ یہ نافذ کیے جانے کے قابل ہے۔بہترین آئیڈیاز کو فاتح قرار دیا جائے گا۔

پروگرام میں حصہ لینے کے لئے منتھن کی سرکاری ویب سائٹ https://manthan.mic.gov.in پر 26 اگست، 2021 سے اندراج کا عمل شروع ہوگا۔

 

****************

ش ح۔ ا ب ن

U. NO. 8280



(Release ID: 1749118) Visitor Counter : 185


Read this release in: English , Hindi , Punjabi