الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

آئی ٹی کے وزیر جناب اشونی وشنو کے اسٹارٹ اَپس کے لئے سمردھ اسکیم کے ویژن کا آغاز


پروگرام کا مقصد ملک میں اسٹارٹ اَپ ماحول میں تیزی لانا ہے

Posted On: 25 AUG 2021 5:06PM by PIB Delhi

 

نئی  دلّی ، 25 اگست /  وزیر اعظم نریندر مودی نے  15 اگست ، 2021 ء کو یومِ آزادی کی اپنی تقریر میں  ، اِس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ حکومت کو  ملک میں  اسٹارٹ اَپ کے ماحول کو پوری  دنیا  میں سب سے بہتر بنانے کے لئے مسلسل کوششیں  کرنے کی ضرورت ہے ، کہا تھا کہ   اسٹارٹ اَپ  ہمارے ملک میں   نئے قسم کے  دولت پیدا کرنے والے ہیں ۔  وزیر اعظم کے اِس ویژن کو  الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کے وزیر  جناب اشونی ویشنو  نے حال ہی میں   زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت  اسٹارٹ اَپس اور چھوٹے صنعت کاروں کو سب سے زیادہ چیلنج بھرے مرحلے  میں مدد کرے گی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  1.3 کھرب لوگوں کی  خدمت کے لئے بھارت قابل قدر سطحوں  پر   ایک نیٹ ورک  قائم کرے گا ۔

           

image001T7Y0.jpg

 

          سمردھ اسکیم کے آغاز پر  اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ   یہ اقدام  نہ صرف  اسٹارٹ اَپس کو  فنڈ کی  مدد فراہم کرے گا بلکہ  ہنر مندی کو  بھی ساتھ لائے گا ، جس سے انہیں کامیاب ہونے میں مدد ملے گی ۔  وزیر اعظم  کے ویژن کو دہراتے ہوئے  ، انہوں نے کہا کہ   ٹیکنا لوجی   اور نو جوانوں کی توانائی   جامع  ترقی کے لئے  ایک عظیم   توانائی کا وسیلہ ہے ۔

          وزیر موصوف نے مزید کہا کہ  آج ہمارا سماج  ، جہاں  کھڑا ہے ، وہاں نئی خدمات ، نئی مصنوعات کی وسیع ضرورت ہے  تاکہ   سماج کے محروم طبقے  کی زندگی کو بہتر بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنا لوجی   ،اُن لوگوں تک پہنچنے کے لئے ، جنہیں اِس کی ضرورت ہے ، ایک اہم رول ادا کرسکتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ روایتی  اور نئے زمانے کی  صنعتوں میں روز گار   ہماری حکومت کا ایک مشن ہے  اور یہ  وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی مشن ہے ۔ سمردھ جیسے اقدامات اور اسکیمیں  ،اِس ویژن کو نافذ  کرنے میں  مدد کریں گے ۔

          اسکیم کے آغاز پر اظہارِخیال کرتے ہوئے   ایم ای آئی ٹی وائی  کے سکریٹری  اجے پرکاش ساہنی نے کہا کہ  سمردھ اسکیم   سے اسٹارٹ  اَپس میں تیزی آئے گی اور  یہ اسٹارٹ اَپس کو فنڈنگ کی مدد فراہم کرے گی ۔ یہ اسکیم  اسٹارٹ اَپس  برادری میں  اعتماد پیدا کرنے  کے سفر میں ایک اہم  سنگِ میل ہے ۔

          سمردھ پروگرام    صارفین سے رابطے  ، سرمایہ کاروں سے رابطے اور بین الاقوامی  لین دین  کے لئے  اگلے تین سال کے دوران  300 اسٹارٹ اَپس کو  مدد فراہم کرے گا ۔ اس کے علاوہ ، 40 لاکھ روپئے تک  کی سرمایہ  کاری میں مدد کی جائے گی ۔ا س پروگرام کا مقصد  بھارتی اسٹارٹ اَپ کے فروغ میں اضافہ کرنا ہے  ، جس میں 63 یونیکورن  ابھر کر آئے ہیں اور اب بھارت   168 ارب امریکی ڈالر  کی قدر کے ساتھ  پوری دنیا میں تیسرا سب سے بڑا یونیکورن مرکز بن گیا ہے ۔

                                               

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  ۔   25.08.2021 )

U.No. 8272

 



(Release ID: 1749116) Visitor Counter : 211


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil