جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

نئی اور قابل احیاء توانائی کی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو منایا


ڈسکام اور رضاکاران نے صارفین تک رسائی حاصل کی؛ شمسی روف ٹاپ کے ساتھ سیلفی مہم کا اہتمام کیا گیا

Posted On: 25 AUG 2021 7:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 25 اگست 2021:

نئی اور قابل احیاء  توانائی کی وزات نے 23 سے 27 اگست 2021 کے ہفتے کے دوران ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کے تحت مختلف سرگرمیوں کا منصوبہ وضع کیا۔

مختلف ریاستوں میں شمسی روف ٹاپ کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے جرمن ڈیولپمنٹ کارپوریشن (جی آئی زیڈ) کی مدد سے گذشتہ روز مندرجہ ذیل سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

ویبنارس

مہاراشٹر، اترپردیش اور پنجاب جیسی ریاستوں میں صارفین تک رسائی کے لئے ویبنارس کا انعقاد کیا گیا جن میں رہائشی صارفین، شمسی سفارتکار اور ڈسکام افسران نے شرکت کی۔ صارفین کو روف ٹاپ سولر کے فوائد کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا اور روف ٹاپ سولر تنصیب کے بارے میں ان کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔

ڈسکام اور رضاکاران کی صارفین تک رسائی

گجرات میں جی یو وی این ایل اور دیگر ڈسکامز نے سولر روف ٹاپ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے گجرات بھر میں ہورڈنگس، بینرس اور پوسٹرس لگوائے اور گجرات میں ڈسکام افسران کے توسط سے زمینی سطح پر مہم کا اہتمام کیا۔ رضاکاران کے ذریعہ بلائے گئے شمسی سفارت کاران نے گھر گھر جاکر مہم چلاتے ہوئے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور عوام کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ بوٹ ہیلپ ڈیسک نمبر بھی ساجھا کیا تاکہ وہ اسکیم، اس کے طریقہ اور سبسڈی کے بارے میں ڈجیٹل طریقے سے معلومات حاصل کر سکیں۔ گجرات ڈسکامز کی جانب سے کی جانے والی واٹس ایپ پہل قدمی ملک میں کی گئی اس طرح کی اولین پہل قدمی ہے اور اسے زبردست ردعمل بھی حاصل ہوا ہے، کیونکہ صارف کو تمام تر معلومات حاصل کرنے کے لئے 9724300270 نمبر پر صرف’’ہائے‘‘ لکھنا ہوتا ہے۔

سولر روف ٹاپ کے ساتھ سیلفی مہم

وہ صارفین، جو روف ٹاپ سولر پہلے ہی نصب کرا چکے ہیں، نے تنصیب شدہ سولر سسٹم کے ساتھ اپنی سیلفیاں لیں  اور انہیں سوشل میڈیا پر ساجھا کیا۔

****************

ش ح۔ ا ب ن

U. NO. 8281



(Release ID: 1749105) Visitor Counter : 237


Read this release in: English , Hindi , Telugu