کانکنی کی وزارت
منرل ایکسپلوریشن کارپوریشن لمیٹیڈ (ایم ای سی ایل) نے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا
'آزادی کے امرت مہوتسو' کے ایک حصے کے طور پر کیمپ کا انعقاد کیا گیا
Posted On:
25 AUG 2021 5:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی:25؍اگست،2021۔ وزارت کانکنی، حکومت ہند کے تحت منی رتن مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنی (سی پی ایس ای) منرل ایکسپلوریشن کارپوریشن لمیٹیڈ (ایم ای سی ایل) نے آزادی کا امرت مہوتسو مناتے ہوئے حال ہی میں روٹری کلب آف ناگپور کے اشتراک سے ایک خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ کا اہتمام ایم ای سی ایل کے گروکول کارپوریٹ آفس میں کیا گیا۔
خون عطیہ کیمپ کا افتتاح ایم ای سی ایل کے دیگر سینیئر افسران کے ساتھ چیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر رنجیت رتھ نے کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر رتھ نے بڑی آبادی کے پس منظر میں ایسے کیمپوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ ایم ای سی ایل غربت کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے لوگوں کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس کیمپ میں ایم ای سی ایل کے ملازمین/افسران نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ کیمپ میں ایم ای سی ایل کے 50 سے زائد ملازمین نے خون کا عطیہ دیا۔ ڈاکٹر رتھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "میں کیمپ کو کامیاب بنانے کے لیے لائف لائن بلڈ بینک کے ڈاکٹروں اور روٹری کلب کے ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔"
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:8277
(Release ID: 1749101)
Visitor Counter : 266