وزارت دفاع

کمانڈر، یو ایس انڈو-پیسفک کمانڈ نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات کی

Posted On: 25 AUG 2021 5:11PM by PIB Delhi

کلیدی ہائی لائٹس:

  • امن و سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت
  • ایڈمرل اکیلینو نے تینوں افواج کے سربراہان اور دفاعی سکریٹری سے بھی ملاقات کی

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے انڈو-پیسفک کمانڈ (یو ایس انڈو پیکوم) ایڈمرل جان سی اکیلینو کے ساتھ 25 اگست، 2021 کو نئی دہلی میں ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ کے ایجنڈے میں خطہ میں امن و سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور شامل تھے۔ ایڈمرل اکیلینو نے تین افواج کے سربراہان اور دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔

کمانڈر یو ایس انڈوپیکوم نے اپنے دورہ کی شروعات نئی دہلی میں واقع نیشنل وار میموریل میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے سے کی۔ وہ 24 سے 26 اگست، 2021 تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8274

 

 



(Release ID: 1748978) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil