بھاری صنعتوں کی وزارت
سی ایم ٹی آئی نے آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے سامرتھ ادیوگ مرکزوں سے ‘‘ماہرین کی گفتگو ’’ پر ویبینار کا انعقاد کیا
Posted On:
24 AUG 2021 4:44PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 24 اگست / سینٹرل مینو فیکچرنگ ٹیکنا لوجی انسٹی ٹیوٹ ، بنگلور ( سی ایم ٹی آئی ) نے بھاری صنعتوں کی وزارت کے سامرتھ ادیوگ بھارت 4.0 پلیٹ فارم کے تحت آزادی کا امرت مہوتسو منانے کی خاطر سامرتھ ادیوگ مرکزوں سے ‘‘ ماہرین کی گفتگو ’’ پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا ۔ سامرتھ ادیوگ مرکزوں کی ماہرین کی گفتگو پر ورچوئل سیمینار کا مقصد ملک میں ٹیکنا لوجی کے فروغ اور اسمارٹ مینو فیکچرنگ اینڈ انڈسٹری 4.0 کے تحت اشتراک پر ماہرین کی رائے حاصل کرنا تھا ۔
سی ایم ٹی آئی نے انڈسٹری - 4 اور اسمارٹ مینو فیکچرنگ کے طریقۂ کار کو اپنانے اور مشتہر کرنے کی خاطر اسمارٹ مینو فیکچرنگ ڈیمو اینڈ ڈیولپمنٹ سیل ( ایس ایم ڈی ڈی سی ) کو ایک مشترکہ انجینئرنگ سہولت مرکز ( سی ای ایف سی ) کے طور پر قائم کیا ہے ۔
ایس ایم ڈی ڈی سی کی اہم سرگرمی کے تحت سی ایم ٹی آئی انڈسٹری – 4 کی تکنیکی جانکاری اور اس کے نفاذ سے بھارت کی تکنیکی برادری کے فوائد کو مشتہر کر رہی ہے ۔
انڈسٹری – 4 چوتھے صنعتی انقلاب کے لئے ہے ، جو مینو فیکچرنگ میں سائبر – فزیکل تبدیلی کی عکاس ہے ۔
یہ ویبینار ریسرچ لیب ، تعلیمی اداروں ، اسٹارٹ اَپس ، ایم ایس ایم ای ، صنعت اور او ای ایم میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد کے لئے منعقد کیا گیا تھا ۔ اس سیمینار میں ملکی ٹیکنا لوجی اور اسمارٹ مینو فیکچرنگ میں انڈسٹری – 4 ، سامرتھ ادیوگ مرکزوں کے ساتھ اشتراک کے مواقع کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا ۔
سی ایم ٹی آئی بنگلور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناگا ہانومیا ، آئی آئی ایس سی بنگلور میں سی پی ایم ڈی کے پروفیسر ، پروفیسر امریش چکرورتی ، پونے کے سی 414 کے ڈائریکٹر دتہ تریہ ناولگنڈکر ، آئی آئی ٹی دلّی کے پروفیسر شیل جھا ، سی ایم ٹی آئی بنگلور میں ایس ایم پی ایم کے جناب پرکاش ونود کلیدی مقررین میں شامل تھے ۔
سی ایم ٹی آئی ،بھاری صنعتوں کی وزارت کے تحت ایک تحقیق و ترقی کا ادارہ ہے ، جو مینو فیکچرنگ سیکٹر کے لئے ٹیکنا لوجی سولوشن پر توجہ مرکوز کرتا ہے ۔ سی ایم ٹی آئی بھاری صنعتوں کے لئے مینو فیکچرنگ ٹیکنا لوجی کی اپلائیڈ ریسرچ ، ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ وغیرہ میں کلیدی رول ادا کرتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 24.08.2021 )
U.No. 8225
(Release ID: 1748747)
Visitor Counter : 264