کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آزادی کا امرت مہوتسو جشن کے تحت بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ (بی سی سی ایل) کے ذریعہ کی گئی ماحولیاتی پہل قدمیاں

Posted On: 24 AUG 2021 6:12PM by PIB Delhi


 

نئی دہلی، 24 اگست 2021:

وزارت کوئلہ کے ذریعہ ملک بھر میں کوئلہ کی کانوں اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں حال ہی میں شروع کیے گئے ملک گیر ورکشاروپن ابھیان۔2021 کے تحت کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے ماتحت ادارے بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ (بی سی سی ایل) نے بھی اپنی عمارتوں میں پودے لگانے کا ایک بڑا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس مہم کا اہتمام امرت مہوتسو جشن کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔

پروگرام کے تحت بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ کے مختلف علاقوں کی کانوں اور دھات کی واشریز میں 5225 لوگوں نے حصہ لیا۔

چیف وجیلانس افسر، کماری انیمیش؛ ڈائرکٹر (تکنالوجی) آپریشن، جناب چنچل گوسوامی؛ ڈائرکٹر (عملہ) جناب پی وی کے ایم راؤ اور مختلف جنرل منیجر حضرات/صدر دفاتر کے سربراہان نے پروگرام میں حصہ لیا اور دفتر کی عمارت کے چاروں طرف مختلف اقسام کے پودے لگائے۔ ڈائرکٹر (فائنینس) نے آن لائن طریقے سے پروگرام میں حصہ لیا۔ ایم ٹی ہسپتال میں بھی بندوبست کیا گیا اور مینجمنٹ میں تربیت حاصل کر رہے افراد نے بھی فعال طور پر مہم میں حصہ لیا۔ دھنباد علاقے کے معززین کی موجودگی میں بی سی سی ایل کے 58 مقامات پر 17570 پودے لگائے گئے اور 16500 دیگر پودے دیہی افراد کے درمیان تقسیم کیے گئے۔

کووِڈ۔19 پروٹوکول کو یقینی بنانے کے لئے 58 پلانٹیشن مقامات میں سے بیشتر مقامات کو لائیو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے اصل تقریب سے جوڑا گیا تھا۔

 

 

 

****************

ش ح۔ ا ب ن

U. NO. 8235


(Release ID: 1748739) Visitor Counter : 241