کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی ایل کووڈ-19 کے خلاف سبھی ملازمین کی ٹیکہ کاری کرنے والا پہلا عوامی زمرے کا ادارہ (پی ایس یو) بنا

Posted On: 24 AUG 2021 5:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  24/اگست 2021 ۔ کول انڈیا لمیٹڈ کی معاون کمپنی ناردرن کول فیلڈس لمیٹڈ (این سی ایل) ملک میں اپنے سبھی ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو کووڈ-19 کے خلاف ٹیکہ لگانے والا پہلا عوامی زمرے کا ادارہ (پی ایس یو) بن گیا ہے۔ کمپنی میں تقریباً 50 ہزار ملازمین ہیں، جن میں 13 ہزار سے زیادہ ہمہ وقتی ملازمین، 16 ہزار کانٹریکٹ (معاہداتی) ملازمین اور ان کے کنبے کے 20 ہزار اراکین ہیں، جو کمپنی کے آس پاس رہتے ہیں۔

این سی ایل کے سی ایم ڈی جناب پربھارت کمار سنہا نے کہا کہ کووڈ-19 کے غیرمعمولی بحران کے دوران ہمارے کول واریئرس نے 24x7 کام کیا اور ملک کے لئے بغیر کسی رکاوٹ کے کوئلے کی سپلائی یقینی بنائی۔ وہ ہمارے لئے حقیقی سرمایہ ہیں اور ان کے اور ان کے کنبہ کے اراکین کی صحت و سلامتی کی فکر کرنا ہماری اہم ذمے داری ہے۔ ہم نے ان کی ٹیکہ کاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002857J.jpg

کمپنی نے کووڈ ٹیکہ کاری مہم کا آغاز مقامی انتظامیہ کے مکمل تعاون کے ساتھ کیا اور بعد میں اپنے وسائل بھی جٹائے، جس سے کمپنی کے سبھی ورک فورس اور ان کے اہل خانہ کی ٹیکہ کاری کی جاسکی۔ ہدف کے حصول کے لئے مختلف ہدف بند گروپوں کی نشان دہی کی گئی اور ڈور ٹو ڈور مہم کے ساتھ خصوصی مہم بھی چلائی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003U4FK.jpg

جناب چارلس جسٹر، جنرل منیجر (عملہ)، این سی ایل نے کہا کہ سبھی ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو پہلی خوراک دی جاچکی ہے اور ہم نے انھیں دوسری خوراک دینے کی شروعات پہلے ہی کردی ہے۔ کمپنی کے ذریعے ویکسین کی 30 ہزار خوراک بھی خریدی گئی ہے، جس سے نہ صرف ہمیں پہلی خوراک دینے میں مدد ملی ہے، بلکہ اس سے دوسری خوراک دینے کی مہم کو بھی تقویت ملی ہے۔ بہت جلد ہم انھیں ٹیکے کی دوسری خوراک دینے کے بھی مکمل طور پر اہل ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004OVCK.jpg

این سی ایل، بھارت سرکار کی سنگرولی میں واقع ایک منی رتن کمپنی ہے، جو 10 اعلیٰ میکینائزڈ اوپن کاسٹ کوئلہ کانوں کے ساتھ کام کررہی ہے اور ملک کی کل کوئلہ پیداوار میں 15 فیصد کا تعاون دیتی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران کمپنی نے 115 ملین ٹن سے زیادہ کوئلے کی پیداوار کی۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 8231


(Release ID: 1748685) Visitor Counter : 183