سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی بی ٹی- بی آئی آر اے سی امداد یافتہ ملک کی پہلی ایم آر این اے پر مبنی ویکسین کو محفوظ پایا گیاہے، جسے مرحلہ دو/تین کے ٹرائل میں جانے کے لیے ڈرگز کنٹرولر جنرل آف انڈیا کی جانب سےمنظوری ملی


ہندوستان کی پہلی کووڈ-19 ایم آر این اے ویکسین کو مشن کووڈ سرکشا کے تحت ڈی بی ٹی-بی آئی آر اے سی کے ساتھ شراکت داری میں تیار کیا گیا ہے

Posted On: 24 AUG 2021 3:07PM by PIB Delhi

پونہ واقع بائیو ٹیکنالوجی کمپنی، جینووا بائیو فارماسیوٹیکلس لمیٹڈ، جو ملک کی پہلی ایم آر این اے پر مبنی کووڈ-19 ویکسین پر کام کر رہی ہے، نے مرحلہ ایک کے مطالعہ کا عبوری کلینکل ڈیٹا حکومت ہند کی نیشنل ریگولیٹری اتھارٹی (این آر اے)، سنٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کو جمع کرا دی ہے۔

ویکسین سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی (ایس ای سی) نے عبوری مرحلہ ایک ڈیٹا کا جائزہ لیا اور پایا کہ ایچ جی سی او 19 مطالعہ میں شامل شرکاء کے لیے محفوظ، قابل برداشت، اور امیونوجینک تھا۔

جینّووا نے مجوزہ مرحلہ دو اور مرحلہ تین کا مطالعہ بعنوان ’’ صحت کے موضوعات میںایجی سی او 19 (کووڈ-19 ویکسین) سے متعلق امیدوار کی حفاظت، برداشت کی قوت، اور امیونو جینسٹی کا جائزہ لینے کے لیے ایک امکانی، کثیر مرکزی، رینڈمائزڈ، ایکٹو کنٹرولڈ، آبزرور بلائنڈ، مرحلہ دو  کا مطالعہ اور اس کے بعد مرحلہ تین ‘‘ جمع کرایا، جسے ڈی سی جی (آئی)، سی ڈی ایس سی او کے دفتر نے منظور کر لیا تھا۔

یہ مطالعہ ہندوستان میں مرحلہ دو میں 15-10 مقامات پر اور مرحلہ تین میں 27-22 مقامات پر کرایا جائے گا۔ اس مطالعہ کے لیے جینّووا نے ڈی بی ٹی-آئی سی ایم آر کلینکل ٹرائل نیٹ ورک سائٹس کا استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

جینّووا کے ایم آر این اے پر مبنی کووڈ-19 ویکسین ڈیولپمنٹ پروگرام کو آئی این ڈی سی پی آئی کے تحت بہت پہلے ہی جون 2020 میں حکومت ہند کے ذریعے محکمہ بائیو ٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) کے ذریعے جزوی طور پر فنڈ مہیا کرا دیا گیا تھا۔ بعد میں ڈی بی ٹی نے اس پروگرام میں بی آئی آر اے سی کے ذریعے نافذ کیے جا رہے ہندوستانی کووڈ-19 ویکسین ڈیولپمنٹ مشن کے ماتحت مشن کووڈ سرکشا کے تحت مزید امداد فراہم کی تھی۔

محکمہ بائیو ٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) کے سکریٹری اور بائیو ٹیکنالوجی صنعتی تحقیقی امدادی کونسل (بی آئی آر اے سی) کی صدر ڈاکٹر رینو سوروپ نے اس موقع پر کہا ہے کہ ’’یہ بہت فخر کی بات ہے کہ ملک کا پہلا ایم آر این اے پر مبنی ٹیکہ محفوظ پایا گیا ہے اور ہندوستان کے ڈرگز کنٹرولر (ڈی سی جی آئی) نے دوسرے/تیسرے مرحلہ کے ٹرائل کے لیے اپنی منظوری بھی دے دی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ ہندوستان اور دنیا دونوں کے لیے ایک اہم ٹیکہ ثابت ہوگا۔ یہ ہمارے ملکی ویکسین ڈیولپمنٹ مشن میں ایک اہم حصولیابی کا موقع بھی ہے اور ہندوستان کو ویکسین تیار کرنے کے مخصوص عالمی نقشہ میں قائم کرتا ہے۔‘‘

جینّووا بائیو فارماسیوٹیکلس لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈاکٹر سنجے سنگھ نے کہا کہ ’’پہلے مرحلہ کے کلینکل ٹرائل میں ہمارے ایم آر این اے پر مبنی کووڈ-19 ویکسین کے ٹرائل کے لیے آئے امیدواروں کی ایچ جی سی او 19 سے وابستہ تحفظ کو قائم اور متعین کرنے کے بعد ان کی کمپنی کی توجہ مرحلہ دو/مرحلہ تین کے فیصلہ کن کلینکل ٹرائل شروع کرنے پر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جینّووا ملک کی ویکسین سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیت کو بڑھانے میں بھی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

مزید معلومات کے لیے: ڈی بی ٹی/بی آئی آر اے سی کے کانٹیکٹ کمیونی کیشن سیل سے رابطہ کریں۔

Text Box:     For Further Information: Contact Communication Cell of DBT/BIRAC  @DBTIndia @BIRAC_2012    www.dbtindia.gov.in www.birac.nic.in

محکمہ بائیو ٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) کے بارےمیں: سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے ماتحت یہ محکمہ زراعت، حفظان صحت، مویشی سائنس، ماحولیات اور صنعتوں کے لیے بائیو ٹیکنالوجی کے استعمال اور تجربات کو فروغ دیتا ہے۔ یہ بائیوٹیکنالوجی کی تحقیق میں نئی بلندیاں حاصل کرنے، بائیو ٹیکنالوجی کو ایک اہم ذریعہ کی شکل میں ڈھال کر مستقبل میں اثاثہ کی تعمیر کے ساتھ ہی خاص کر غریبوں کی فلاح کے لیے سماجی انصاف کو یقینی بنانے پر توجہ دیتا ہے۔

بائیو ٹیکنالوجی صنعتی تحقیقی امدادی کونسل (بی آئی آر اے سی) کے بارے میں: بی آئی آر اے سی، محکمہ بائیو ٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی)، حکومت ہند کے ذریعے قائم کردہ ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے، جو ملک کی ضروریات کے مطابق ترقی کر نے کے قابل ہو سکنے والی بائیو ٹیکنالوجی صنعتوں میں اسٹریٹجک ریسرچ اور اختراع کو مضبوط اور با اختیار بنانے کے لیے ایک انٹرفیس ایجنسی کی شکل میں کام کرتا ہے۔

جینّووا کے بارے میں: جینّووا بائیو فارماسیوٹیکلس لمیٹڈ اپنی کمپنیوں کا ایک ایسا وسیع گروپ ہے، جس کا ہیڈ کوارٹر پونہ، ہندوستان میں ہے۔ جینّووا ایک بائیو ٹیکنالوجی کمپنی ہے، جو مختلف شکلوں میں زندگی کے لیے خطرہ بن سکنے والی بیماریوں کو دور کرنے کے لیے بائیو تھیراپیوٹکس کی تحقیق، ترقی، پیداوار اور کاروبار کے لیے وقف ہے۔ اس موضوع پر مزید جاننے کے لیے https://gennova.bio پر جائیں۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8217

 



(Release ID: 1748646) Visitor Counter : 254