کامرس اور صنعت کی وزارتہ
سال 22-2021میں 400ارب ڈالر کے تجارتی برآمدات کا ہدف حاصل کرنے میں صنعتی تنظیموں کا اہم کردار ہوگا:جناب پیوش گوئل
تمام مسائل اورمتعلقہ موضوعات پرغورکیاجائے گا: پیوش گوئل
جناب پیوش گوئل نے ترقی کے سنہرے مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لئے صنعتی تنظیموں سے گفت وشنید کی
ہندوستان کو ازسرنو عالمی مرکز بنانے کے لئے ایک محفوظ ،ماحول دوست نظام تیارکرنےمیں رول ادارکریں جو پائیدار ، مستعد ، مستقبل پرمرکوز اورکارگرہوں تاکہ بھارت کو مینوفیکچرنگ مرکز بنایاجاسکے :جناب گوئل
جناب پیوش گوئل نے برآمدات کی فروغ کی خاطراقدامات پرتبادلہ خیال کے لئے صعنتی انجمنوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا
Posted On:
23 AUG 2021 8:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23؍اگست:تجارت وصنعت ، امورصارفین ، خوراک اورعوامی نظام تقسیم اورکپڑےکی صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج برآمدات کے فروغ کے لئے صنعتی تنظیموں کے ساتھ بات چیت کی ۔
مرکزی وزیرنے اپنے خطاب میں کہاکہ آج کی بات چیت ایک درخشاں اورمضبوط صنعتی ماحول دوست نظام کے لئے ایک خاکہ مرتب کریگا ۔ جناب پیوش گوئل نے کووڈ 19کے دوران صنعت کی تمام انجمنوں کے بے لوث جذبے کی ستائش کی انھوں نے کہاکہ مشترکہ طورپرقوت ارادی اورتال میل کے ساتھ ہم نے بحران کو ایک موقع میں تبدیل کردیاہے ، کیونکہ 21اگست کے پہلے دوہفتے میں برآمدات میں 21-2020کے دوران 45فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ یہ 20-2019 میں 32فیصد کااضافہ درج کیاگیاتھااور یکم اپریل سے 14اگست 2021تک برآمدات میں 71فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا جب کہ 21-2020یہ 23فیصد تھا۔
جناب گوئل نے مزید کہاکہ یہ وقت اس بات پربھی غورکرنے کا ہے کہ مستقبل کے اہداف کو کیسے حاصل کیاجائے ۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان کی موجودہ اوسط درآمدی محصول 2019 میں 17.6فیصد سے گھٹ کر 2020میں 15 فیصد رہ گیا۔ جو تقریبا 15 سال میں سب سے تیز سالانہ گراوٹ ہے اورہمارے محصولات 50.8فیصد ( ڈبلیو ٹی او کے تحت منظورشدہ حد ) سے نیچے ہیں ۔ مثبت رفتارکے ساتھ ، ہندوستان سال 22-2021میں 400 ارب ڈالر کے تجارتی برآمدات کےا ہداف کو حاصل کرنے کے لئے مشن موڈ میں کام کررہاہے ۔
معیشت میں 2030 تک برآمدات میں 2ٹریلین امریکی ڈالرکے تعاون کے ہدف کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے ، جناب گوئل نے کہاکہ معیشت احیاکے راستے پر گامزن ہے اورہندوستان کو 21-2020میں اب تک کاسب سے زیادہ ایف ڈی آئی سرمایہ حاصل ہواہے ۔ یہ سرمایہ 74.39 بلین امریکی ڈالر (20-2019) سے 10 فیصد بڑھ کر 81.72 بلین امریکی ڈالرہوگیااور مئی 2021 کے دوران ایف ڈی آئی 12.1بلین امریکی ڈالر یعنی مئی 2020 کے مقابلے میں 203 فیصد سے زائد اور مئی 2019 کے مقابلے میں 123فیصد زائد ہے ۔ مرکزی وزیرنےکہا کہ ای اوڈی بی سے برآمدات تک اور اسٹارٹ اپ سے خدمات تک ، ہندوستان ہرایک شعبے میں زبردست ترقی کررہاہے ۔
روزگار کے بارے میں وزیرتجارت نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ 54000سے بھی زائد اسٹارٹ اپس نے تقریبا 5.5لاکھ روزگارفراہم کئے ہیں ، اوراگلے پانچ برسوں میں 50000نئے اسٹارٹ اپس کے ذریعہ 20لاکھ سے بھی زائد روزگار پیداکئے جائیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ یہ ہماری صنعت،اپنی صلاحیت ،اہلیت کو وسعت دے تاکہ عالمی لچکدارسپلائی چین فروغ دیاجاسکے ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ ہماری انتھک کوششیں ، ہماری صلاحیتیں دنیا کے لئے ایک واضح ثبوت ہیں ۔ واقعی اورہمارے صنعتوں نے صحیح معنون میں ‘سب کا ساتھ ساتھ ، سب کا وکاس ، سب کا وشواس ، سب کا پریاس ، کی روح و جذبے کو حقیقی طورپر اپنے اندر سمولیاہے ۔
6اگست ، 2021 کے وزیراعظم کی واضح پکار ‘لوکل گوج کلوبل ، میک –ان – انڈیا فاردی ورلڈ ، کاذکرکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمدگی ، پیداواریت ، مہارت ہمارے برآمدات باسکیٹ کو بڑا بہتر و وسیع بنادے گی اورمختلف پہلوں کے ذرائع سے صنعتوں میں وسیع تبدیلی لائیگی اوراس ک ےساتھ ہی لوگوں کی زندگی بہتربنادیگی ۔
جناب گوئل نے مینوفیکچرنگ کے شعبے کو بھی فروغ دینے کا ذکرکیا۔ انھوں نے کہاکہ سرکاروں کی توجہ اگلے 5برسوں میں 13سیکٹروں کو 1.97لاکھ کروڑروپے کے پی ایل آئی ، سرمائے کو پرکشش کرنے کے لئے 24 سیکٹروں میں ، سرمایہ منظوری سیل (آئی سی سی ) ایک ضلع ایک اشیاء کے ذریعہ کاروبارمیں سہولت پیداکرنے کے لئے ون اسٹاپ ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کو راغب کرناہے ۔ جس کے تحت 739اضلاع سے 739اشیاء کا ایک پول تشکیل دیاگیاہے ۔انھوں نے کہاکہ مرکز امید کرتاہے کہ بھارتی صنعت کو تحقیق چند برآمدکاروں ، مینوفیکچررز، ریاستوں کے ساتھ گہری وابستگی رکھنے والوں ، مشنوں کے ساتھ زیادہ تال میل وغیرہ کے ذریعہ مداخلت کے لئے شعبے تجویز کرنے چاہیئں ۔
اپنے اختتامی کلمات میں جناب گوئل نے کہاکہ کامیابی کی کنجی ہے کہ اپنے مقاصد پرتوجہ مرکوز کی جائے نہ کہ مشکلات پر ۔ انھوں نے کہاکہ بھارتی صنعت نے اپنے عزم اورعہدبستگی کے ذریعہ دنیا کو یہ دکھا دیاہے کہ ہم دنیا کے کسی بھی چیلنج سے ابھرسکتے ہیں اوراس پرکامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ صنعت سے متعلق انجمنیں ایک محفوظ ایکو سسٹم کو فروغ دینے جو پائیدار 36
****************
ش ح۔ش ر ۔ع آ
U NO. 8070
(Release ID: 1748524)
Visitor Counter : 174