جل شکتی وزارت
شہرکے پانی کو متوازن بنانے کے منصوبے کے ذریعہ شہروں میں پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے سے متعلق اسٹاک ہوم کے واٹرویک کے پہلے دن کے اجلاس میں این ایم سی جی کے ڈائرکٹرجنرل راجیو رنجن مشرانے کلیدی پینلسٹ کے طورپرشرکت کی
این ایم سی جی کے ڈائرکٹرجنرل نے دریائے گنگا یا دیگرپانی کے اداروں کے ساتھ گاوؤں ، قصبوں اورشہروں کی حالت پہلے جیسی بحال کرنے پرزوردیا
Posted On:
23 AUG 2021 8:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23؍اگست:سیف واٹرنیٹ ورک یوایس اے ایل ڈی اورڈبلیو آرانڈیا نے آج اسٹاک ہوم پانی کے ہفتے کے پہلے دن ‘‘شہر کے پانی کے توازن سے متعلق منصوبے کے ذریعہ شہروں کو پانی کی فراہمی ’’ کے موضوع پرمشترکہ اجلاس طلب کیا۔ صاف ستھری گنگا کے لئے قومی مشن (این ایم سی جی ) کے ڈائرکٹر جنرل جناب راجیو رنجن مشرا نے پینل کے ایک کلیدی رکن کی حیثیت سے اس اجلاس میں شرکت کی اورپینل میں شامل مذکورہ افراد کے ساتھ شہروں کو صاف ستھرے پانی کی دستیابی والا بنانے کے لئے اپنے پیش قیمت نظریات کا اظہارکیا۔
محفوظ پانی نیٹ ورک وی پی پروگرام اورشراکت داری اجلاس کا اہتمام کرنے والی محترمہ پونم سیوک نے پینل میں شامل سبھی اہم افراد کا خیرمقدم کیااور تعارف بھی پیش کیا۔ اجلاس کو شروع کرتے ہوئے انھوں نے سٹی واٹراسسمنٹ یعنی شہرسے متعلق پانی کے جائزے کے لئے اہم اجزاء کو شامل کئے جانے اورمقامی سطح پر پانی کی منصوبہ بندی کے دوررس اثرات سمیت مختلف چیلنجوں کو تفصیل کے ساتھ اجاگرکیا۔ شہروں کو صاف پانی کی دستیابی والا بنانے ،اس سے متعلق حل تیارکرنے اوراس کے نفاذ کے لئے پالیسی سازوں کی مدد کرنے کے لئے ایک ای ٹول کٹ تیارکی گئی ہے جو 7ماڈیولس اور29ٹولس پرمشتمل ہے ۔
یوایل بی سطح پرکام کرنے والوں کے لئے تیارکئے گئے سٹی واٹربیلنس اپروچ کے تعلق سےگراف کی شکل میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
اجلاس کے پہلے دور میں ہاوسنگ اورشہری امورکی وزارت (AMRUT-II)کے ڈائرکٹر جناب وی پی سنگھ نے جل جیون مشن (شہری ) کی انفرادی حیثیت کی وضاحت بیان کی جس میں پانی کے شہری بندوبست کو حاصل کرنے کے لئے مربوط طریقہ کارپرتوجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ انھوں نےشہر کی سطح پرشہروں کے پانی کے بندوبست کے لئے امرت ایک اوردوئم کے لئے کئے گئے مختلف اقدامات کی وضاحت کی ۔
حیدرآباد میٹروپولیٹن پانی کی سپلائی اورنکاسی کے بورڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب ایم داناکشورنے حیدرآباد شہر کے خصوصی معاملے کے ساتھ ( 2021 میں واٹرپلس سٹی کے طورپر بھی شناخت حاصل ہوئی ہے ) شہرکی سطح پر پانی کے تحفظ اوراثرات سے متعلق امور کی وضاحت کی ۔
کمیونٹی سطح پر 14 ہزارلیڈرتیارکرنے کے واسطے ایپ پرمبنی طریقہ کارکو شامل کرتے ہوئے لیڈرشپ بحران کو حل کرنے پرتوجہ مرکوز کیاجانا، آبی وسائل کی صلاحیت کا کلیدی عنصرہے ، ان لیڈران کو بیداری پیداکرنے اورخود کار نگرانی نظام پرعمل کرنے کی تربیت دی گئی ہے ، جس میں پانی کو جمع کرنے کے نظام پانی کی دستیابی اوردیگر امورپرتوجہ دی گئی ہے ۔صاف ستھری گنگاکے قومی مشن کے ڈائرکٹر جنرل جناب راجیو رنجن مشرا نے گنگا کی تجدیدکاری ، بحالی اورنگرانی کے بارے میں بات چیت کی ۔ انھوں نے دریائے گنگا اوردیگرآبی اداروں سے متصل گاوؤ ں قصبوں اورشہروں کی تجدیدکاری اوربحالی پرزوردیا۔ انھوں نے نمامی گنگے مشن نظریہ کی وضاحت پیش کی ۔ ان کے نظریہ کے مطابق یہ ضروری ہے کہ دریاؤں کے ساتھ منسلک اورشہری ڈیزائن کے ساتھ تیارکئے گئے ان شہروں میں رہنا سیکھنا چاہیئے ، جو اپنے موقف میں پانی کے تئیں حساس ، پائیدار اور مربوط ہیں ۔
انھوں نے شہروں کی منصوبہ بندی میں دریاؤں کو مربوط کرنے اورمعیشت کے دائرے کو بڑھانے نیز اس کے دوبارہ استعمال کو اپنانے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے اپنے کلام کا اختتام کیا۔
اس میں ریورفرنٹس کے ساتھ ساتھ لیک فرنٹس کے احیاء اور بحالی پرتوجہ مرکوز کرنے نیز تعمیرسازی کی صلاحیت بھی شامل ہے ۔
یواے ایس آئی ڈی کے جناب آنند رُدرا نے صاف ستھرے پانی اورصفائی ستھرائی سے متعلق سہولیات کے ساتھ خوشحال شہروں کی تشکیل پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے حکومتوں کے ساتھ کام کرنے کے یو ایس اے آئی ڈی کے موقف کی وضاحت بیان کی ۔ انھوں نے بتایاکہ کہ یو ایس اے آئی ڈی 2022تک پندرہ ملین پائیدار اورمحفوظ پانی اورصفائی ستھرائی سے متعلق خدمات فراہم کرناچاہتی ہے ۔
آخرمیں جناب سمرت باسک نے ڈبلیو آرآئی کی پانچ رخی حکمت عملی کی وضاحت کی جس میں پانی کے وسائل پرآب وہوا کی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنا شہراور دیگرخطوں کے ساتھ بین رابطوں کو بڑھانا ، مساوی شمولیت اختراع اور صلاحیت سازی شامل ہیں ۔
سوال جواب کے اجلاس کے دوران جناب راجیو رنجن مشرا سے نمامی گنگے پروگرام میں ڈیجیٹل نگرانی کے رول کے بارے میں بھی پوچھا گیا ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے وضاحت کی کہ خود کار اور حقیقی وقت کے نگرانی نظام کے ذریعہ دونوں پروجیکٹوں کی نگرانی کی گئی ہے ۔
کل ملاکر اس بیان پراجلا س کا اختتام ہوا کہ شہروں کو صاف پانی کی فراہمی والا بنانے کے لئے مربوط طورپرکی گئی منصوبہ بندی اور اشتراک دونہایت ضروری عوامل ہیں ۔
***********
(ش ح ۔ ش ر۔ ع آ، 24.08.2021)
u-8068
(Release ID: 1748504)
Visitor Counter : 223