جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے آزادی کا‘ امرت مہوتسو’ کی تقریب کے موقع پر سرگرمیوں کا آغاز کیا


سولر نیٹ ؍ گروس ایپلی کیشنز کی پروسیسنگ کے لئے نئے  یونیفائڈ ویب پورٹل (https://solar.chd.gov.in ) کا چنڈی گڑھ میں آغاز کیا گیا

سولر ایمبسڈرس نے گجرات میں چھتوں پر شمسی بیداری کے لئے گھر گھر مہم کا کام سر انجام دیا

Posted On: 24 AUG 2021 12:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24؍ اگست  : نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’  منانے کے لئے 23  سے 27  اگست 2021  کے دوران  مختلف سرگرمیوں کی میزبانی  کر رہی ہے۔ اس موقع پر  وزارت کی تقریبات کے آغاز کے لئے بہت سے پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔

چنڈی گڑھ میں فوریسٹ کم چیف  ایگزیکیٹو آفیسر  سی آر ای ایس ٹی ، چنڈی گڑھ کے چیف  کنزرویٹر جناب دیبندر دلائی کی جانب سے سولر نیٹ ؍ گروس ایپلی کیشنز کی پروسیسنگ کے لئے ایک  نئے یونفائیڈ ویب پورٹل   (https://solar.chd.gov.in   کا آغاز کیا۔ چنڈی گڑھ قابل تجدید توانائی اور سائنس وٹیکنالوجی پرو موشن سوسائٹی  ( سی آر ای ایس ٹی) نے نئی و قابل تجدید توانائی  کی  وزارت ایم این آر ای کے اشتراک سے  یونفائیڈ  ویب پورٹل تیار کیا ہے۔ عالمی بینک اور  میسرز  ای  اینڈ وائی  ایک  مقررہ مدت میں قطعی طور پر  کاغذ کے بغیر پروسیسنگ  کا عمل  جاری رکھیں گے اور  اس نظام میں شفافیت لائیں گے اور  با مقصد نگرانی میں مدد دیں گے اور کارو بار کرنے میں آسانی پیدا کریں گے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CA2YMVB.png

جی یو وی این ایل اور  گجرات میں دیگر  ڈسکامس نے  پورے گجرات میں ہورڈنگس، بینرس اور پوسٹر لگائے ہیں تاکہ  شمسی  روف ٹاپ کے بارے میں بیداری  پیدا کی جاسکے ، ساتھ ہی  گجرات میں ڈسکام افسروں کے ذریعے بنیادی سطح پر مہم کو آگے لے  جایا جاسکے۔ رضا کاروں نے، جنہیں سولر ایمبسڈر کے نام سے جانا جاتا ہے، گھر گھر مہم کے لئے کئی مقامات کا دورہ کیا اور  عوام کو  واٹس ایپ چھت بورڈ  ہیلپ ڈیسک نمبر بھی فراہم کئے، تاکہ وہ  اس اسکیم کے بارے میں اس کے طریقہ کار  کے بارے میں اور  ڈیجٹلی سبسڈی کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں۔ گجرات ڈسکام کی جانب  سے   اٹھایا گیا واٹس ایپ قدم اپنی نوعیت کی  پہلی پہل قدمی ہے، جو ملک میں اٹھائی گئی اور اسے اچھا رد عمل حاصل ہوا ہے، کیونکہ صارفین کو 9724300270  پر  صرف  واٹس ایپ  ‘‘ہی’’ کرنا ہو تا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GC3G01W.jpeg

سولر ایمبسڈر س نے  مہا راشٹر ، پنجاب ، اتر پردیش اور  مغربی بنگال کی ریاست میں صارفین کے ساتھ بات چیت کی اور  انہیں، ان کی ریاست میں سولر روف ٹاپ کی تنصیب کے فائدے اور عمل سے  واقف کرایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GC4GF75.jpeg

ان صارفین نے ، جنہوں نے پہلے ہی روف ٹاپ سولر  لگا لئے ہیں،  نصب کئے گئے سسٹم کے ساتھ اپنی  سیلفیاں لیں اور اسے  سوشل میڈیا پر دستیاب کرایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GC7L8S9.jpeg

ممتاز شخصتیوں اور مستفیدین کے ویڈیو  پیغامات ریکارڈ کئے گئے، جہاں وہ سولر روف ٹاپ کے فوائد کے بارے میں  گفتگو کر رہے ہیں۔ اور  کیوں زیادہ سے زیادہ صارفین  الیکٹر ک سٹی کے  قابل تجدید وسائل کو  اپنائیں گے، اور اسے سو شل میڈیا پر  دستیاب کرائیں گے۔

اس ہفتے کے دوران   اس طرح  کے کئی مزید ایونٹس، میڈیا اور آؤٹ ریچ مہم  کی منصوبہ بندی  کی گئی ہے اور  ان  کا ملک بھر میں  ایم این آر ای کے تال میل سے  ریاستی نوڈل ایجنسیوں ، ریاستی  تقسیم کرنے والی کمپنیوں اور رضا کار تنظیموں کے ذریعے  اہتمام کیا جائے گا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ح ا- ق ر)

U-8074



(Release ID: 1748502) Visitor Counter : 252