صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ  - 19  کے ٹیکوں کی دستیابی سے متعلق تازہ معلومات


57.15کروڑ سے زیادہ ٹیکے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کئے گئے ہیں

ابھی ایک کروڑ سے زیادہ ٹیکے دستیاب کرائے جانے ہیں

Posted On: 24 AUG 2021 11:17AM by PIB Delhi

نئی دہلی،24؍ اگست  :  مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کے دائرے کو  بڑھانے اور  اس کی رفتار  تیز کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ سبھی کو  کووڈ – 19  کا ٹیکہ لگانے کا نیا مرحلہ 21 جون 2021  سے  شروع ہوا تھا۔ ٹیکہ کاری کی مہم زیادہ ٹیکوں کی دستیابی کے ذریعے  بڑھائی گئی ہے۔ یہ  ٹیکہ کاری مہم ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکوں کی  پیشگی طور پر دستیاب واضح تعداد کے ذریعہ بڑھائی گئی تھی تاکہ  انہیں بہتر  سپلائی چین کے ذریعے ٹیکے فراہم کئے جاسکیں۔

ملک گیر ٹیکہ کاری کے حصے کے طور پر  بھارت سرکار  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ   کے مفت ٹیکے فراہم کرکے ان کی مدد  کر رہی ہے۔ ٹیکہ کاری  مہم  کے نئے مرحلے میں مرکزی حکومت  ٹیکوں کی خریداری کرے گی اور  ملک میں  ویکسین تیار کرنے والوں سے  ٹیکے خریدنے کے بعد انہیں  ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت  سپلائی کرے گی۔ حکومت  ویکسین تیار کرنے والوں کے ذریعے تیار کئے جارہے  75  فیصد  ٹیکوں کی خریداری کرے گی اور انہیں  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سپلائی کرے گی۔

ویکسین ڈوز

(24 اگست 2021 تک)

سپلائی کئے گئے ٹیکے

57,15,22,580

 ابھی جو ٹیکے  دستیاب کرائے جانے ہیں

1,00,84,700

بچے ہوئے ٹیکوں کی دستیابی

3,29,58,715

بھارت سرکار  کے ذریعے  اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  75.15  کروڑ سے زیادہ  (571522580)  مفت ٹیکے   فراہم کئے گئے ہیں اور  براہ راست  ریاست کے ذریعے خریداری کے زمرے کے تحت بھی ٹیکے فراہم کئے گئے ہیں۔ ابھی  10084700 ٹیکے دیئے جانے ہیں۔

3.29  کروڑ سے زیادہ  (32958715)  بچے ہوئے اور غیر استعمال شدہ ٹیکے  اب بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس موجود ہیں، جنہیں استعمال کیا جانا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ش ر- ق ر)

U-8071


(Release ID: 1748482) Visitor Counter : 286