پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب گری راج سنگھ نے اپیل کی ہے کہ ملک میں پنچایتوں کو ترقییافتہ ، تعلیمیافتہ اور بااختیار بنانے کا عہد کیا جائے


خواتین پنچایتوں کی طاقت بن سکتی ہیں:  جناب گری راج سنگھ

بھوک کے مکمل خاتمے میں پنچایتوں کے کردار پر قومی ویبینارکا انعقاد

Posted On: 23 AUG 2021 5:56PM by PIB Delhi

پنچایتی راج  کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے پنچایتوں کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ یو این ڈی پی کے طے کردہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پنچایتوں کو ترقییافتہ ، تعلیمیافتہ اور بااختیار بنانے کا عہد کریں۔ وزیر موصوف 'بھوک کے مکمل خاتمے میں پنچایتوں کے کردار' پرقومی ویبینار سے خطاب کر رہے تھے ۔ ویبینار کا اہتمام وزارت پنچایتی راج نے آزادی کا امرت مہا اتسو تقریب کے حصہ کے طور پر کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PJEG.jpg

 

جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ پنچایتوں کو پہلے بھوک کے چیلنجوں کو قبول کرنا وگا اور پھر ’کوئی بھوکا نہ ہو‘ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے اپنی طرف سے سخت کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پنچایتوں کو بااختیار بنانے کے لئے فنڈ کے اختصاص میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پنچایتی راج کی وزارت کی جانب سے مختلف قسم کے تربیتی پروگرام بھی چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اب ہمارا فرض ہے کہ پنچایتی راج نظام میں شفافیت لائیں اور انہیں آتم نربھر بنائیں‘‘۔

 

اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جی) کے کردار کی ستائش کرتے ہوئے جناب سنگھ نے پنچایتوں سے کہا کہ وہ مختلف سرکاری اسکیموں کے نفاذ کی منصوبہ بندی میں اس گروپ کی خواتین کو شامل کریں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کی معاشی طاقت بن کر ابھر رہی ہیں اور وہ پنچایتوں کی طاقت بھی بن سکتی ہیں۔ وزیر موصوف نے دیہی علاقوں سے شہروں میں ہجرت کو روکنے پر بھی زور دیا۔ اس کے لئے انہوں نے پنچایتوں پر زور دیا کہ وہ حکومت ہند کے رربن مشن سے فائدہ اٹھائیں۔

 

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے کہا کہ پنچایتیں گاؤں کی قسمت بدل سکتی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو زراعت کے جدید طریقے اپنانے پر زور دیا۔ اس سے غریبی کے خاتمے میں بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے دیگر وزارتوں پر بھی زور دیا کہ وہ پنچایتوں کے ساتھ مختلف اسکیموں کے کامیاب نفاذ کے حق میں تعاون کریں۔

 

مرکزی وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کلستے نے دیہی خواتین کو بااختیار اور مالی طور پر آتم نربھر بنانے میں اپنی مدد آپ گروپوں کے کردار پر زور دیا۔

افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  پنچائتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب  سنیل کمار نے پنچایتوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی اپنے علاقے میں بھوکا نہ سوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنچایتوں کا یہ بھی کردار ہے کہ وہ دیکھیں کہ عوامی خوراک کی تقسیم کا نظام مقامی طور پر مناسب طریقے سے کام کر رہا ہے۔

دن بھر کے ویبینار میں مختلف وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ ورلڈ فوڈ پروگرام  یو این ڈی پی کے نمائندے نے اہم مسائل/موضوعات جیسے خوراک کی مناسب پیداوار اور خوراک کی حفاظت ، پائیدار زرعی پیداوار، عوامی تقسیم، خوراک کی پیداوار اور پروسیسنگ کا نقصان  کو کم سے کم کرنے، غذائیت کی حفاظت اور 2030 تک کسی کے بھوکا نہ رہنے کے ہدف  کے حصول پر اثر انداز ہونے والے تکنیکی حل کا فائدہ اٹھانے پر اپنے خیالات پیش کئے۔

 

تینوں درجات کی پنچایتوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی ویبینار میں شرکت کی۔

 

<><><><><>

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8077



(Release ID: 1748438) Visitor Counter : 191


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu