کوئلے کی وزارت
کول انڈیا لمیٹیڈ، وزارت کوئلہ آزادی کا امرت مہوتسو بڑے جوش و جذبے کے ساتھ لگاتار منا رہی ہے
پروگرام حب الوطنی کے جذبات کو دوبارہ زندہ کرتے ہیں
مختلف شعبوں میں کول کمپنیوں کی اہم کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
23 AUG 2021 4:55PM by PIB Delhi
کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل)،کوئلہ کی وزارت کے تحت ایک مہاراتنا پی ایس ای اور اس کی ذیلی تنظیمیں ملک کے مختلف حصوں میں آزادی کا امرت مہوتسو کو مختلف جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں، جبکہ کووڈ رہنما خطوط پر بھی عمل کر رہی ہیں
نمایاں تقریبات کے دوران اسٹاک ہولڈرز کے درمیان کوئلہ کمپنیوں کے مختلف سنگ میل کو اجاگر کیا گیا۔ توانائی کا تحفظ، ماحولیاتی بحالی، پائیداری، تنوع، تکنیکی ترقی اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں میں کوئلہ کمپنیوں کی کامیابیوں کو مختلف ماتحت اداروں کے سی ایم ڈی اور علاقوں کے جنرل منیجرز کی تقریروں میں سامنے لایا گیا۔
ایسٹرن کول فیلڈ لمیٹیڈ (ای سی ایل) نے ست گرام علاقہ کے تحت نیمچا کے ڈی اے وی اسکول میں ’آزادی کا امرت مہوتسو‘(اے کے اے ایم) کے ایک حصے کے طور پر ’نوجوانوں اور مستقبل کی نسل کے لیے آزادی کی معنویت‘ کے موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ نویں اور دسویں جماعت کے طلباء نے ویبنار میں حصہ لیا۔ نوجوان نسل نے اپنے خیالات اور آزادی کے بارے میں اپنی خواہشات کا اشتراک کیا۔
عالمی یوم یوتھ کے موقع پر ای سی ایل کے جھانجھارا علاقہ میں ایک سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا ،جس کا اہتمام ازادی کا امرت مہوتسو کے تحت کیا گیا۔ ملازمین نے اس تقریب میں فعال طور پر حصہ لیا جہاں ٹیم نے توانائی کے تحفظ کے پیغام کو پھیلانے کے لیے 5.5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت حب الوطنی کے گیتوں کے مقابلے کے دو روزہ ایونٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں سی آئی ایل کے ملازمین احاطے میں تھے۔ کووڈ رہنما خطوط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے شرکاء کی بڑی تعداد ورچوئل طور پر شامل ہوئی۔ تقریب نے سامعین میں حب الوطنی کے جذبات کو دوبارہ زندہ کیا۔
سی آئی ایل (ہیڈکوارٹر) میں چیئر مین کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ ملازمین نے حب الوطنی کے گیت گانے میں حصہ لیا۔ میگزین میں آزادی کی جدوجہد،خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں مختلف اور متاثر کن مضامین شامل ہیں اور آزاد ہندوستان کے 75 سال کے سفر پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
ویسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ڈبلیو سی ایل) میں،سی ایم ڈی نے دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ پنچاوتی اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا اوران بزرگوں کے ساتھ وقت گزارا جنہوں نے آزادی کا وقت دیکھا تھا ، جن کی یادیں اب بھی ان کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔
ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل) کے جے اینڈ کے ایریا میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کو پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ ایس ای سی ایل کے ہر یونٹ نے کووڈ پروٹوکول کو برقرار رکھتے ہوئے دن کو بڑے جوش و جذبے سے منایا۔
سنٹرل مائن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ لمیٹڈ (سی ایم پی ڈی آئی ایل) میں کورونا جانبازوں، ڈاکٹرز اور صحت یاب مریضوں کو نوازا گیا۔ ملازمین، ملازمین کے بچوں نے حب الوطنی کے گیت گائے اور یونٹس کے ذریعہ پودے لگائے گئے۔ برسا اچیہ ودیالہ، رانچی میں یوم آزادی منایا گیا۔ اسکول کو سی ایس آر کے تحت فنڈ دیا جاتا ہے اور زیادہ تر کانکے روڈ اور ڈیم سائیڈ علاقے کے قبائلی طلباء اس اسکول میں پڑھتے ہیں۔
************
ش ح۔م ع۔ ع ن
(U: 8082)
(रिलीज़ आईडी: 1748431)
आगंतुक पटल : 175